Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اب میری دوگانا کو مرا دھیان ہے کیا خاکانسان کی انا اسے پہچان ہے کیا خاکسعادت یار خان رنگین
  2. اس کے کوچے میں بہت رہتے ہیں دیوانے پڑےان میں دیکھا تو میاں رنگیںؔ نہ پہچانے پڑےسعادت یار خان رنگین
  3. پھر بہار آئی مرے صیاد کو پروا نہیںاڑ کے میں پہنچوں چمن میں کیا کروں پر وا نہیںسعادت یار خان رنگین
  4. تا حشر رہے یہ داغ دل کایارب نہ بجھے چراغ دل کاسعادت یار خان رنگین
  5. تجھ کو آتی ہے دلاسے کی نہیں بات کوئیکس طرح تجھ سے رکھے جان ملاقات کوئیسعادت یار خان رنگین
  6. ٹیس پیڑو میں اٹھی اوہی مری جان گئیمت ستا مجھ کو دوگانا ترے قربان گئیسعادت یار خان رنگین
  7. چاہ کر ہم اس پری رو کو جو دیوانے ہوئےدوست دشمن ہو گئے اور اپنے بیگانے ہوئےسعادت یار خان رنگین
  8. رشتہ الفت کو توڑوں کس طرحعشق سے میں منہ کو موڑوں کس طرحسعادت یار خان رنگین
  9. عشق سے بچ کے کدھر جائیں گے ہمہے یہ موجود جدھر جائیں گے ہمسعادت یار خان رنگین
  10. غیر کی خاطر سے تم یاروں کو دھمکانے لگےآ کے میرے روبرو تلوار چمکانے لگےسعادت یار خان رنگین
  11. کروں میں کہاں تک مدارات روزتمہیں چاہیئے ہے وہی بات روزسعادت یار خان رنگین
  12. کس سے گرمی کا رکھا جائے یہ بھاری روزہسردی ہووے تو رکھے مجھ سی بچاری روزہسعادت یار خان رنگین
  13. کشتی میں کپی تیل کی انا انڈیل ڈالسوکھے ہیں بال آ کے مرے سر میں تیل ڈالسعادت یار خان رنگین
  14. گرم ان روزوں میں کچھ عشق کا بازار نہیںبیچتا دل کو ہوں میں کوئی خریدار نہیںسعادت یار خان رنگین
  15. میری ایذا میں خوشی جب آپ کی پاتے ہیں لوگتو مجھے کس کس طرح سے آ کے دھمکاتے ہیں لوگسعادت یار خان رنگین
  16. میری طرف سے کچھ تو ترے دل میں چور ہےمیں نے سمجھ لیا تو دوگانا گھنور ہےسعادت یار خان رنگین
  17. میرے گھر میں زناخی آئی کبمیں نگوڑی بھلا نہائی کبسعادت یار خان رنگین
  18. میں تو کچھ کہتی نہیں شوق سے سو باری چیخنام لے کر مری دائی کا ددا ماری چیخسعادت یار خان رنگین
  19. نیند آتی نہیں کم بخت دوانی آ جااپنی بیتی کوئی کہہ آج کہانی آ جاسعادت یار خان رنگین
  20. ہم جوں چکور غش ہیں اجی ایک یار پربلبل کی طرح جی نہیں دیتے ہزار پرسعادت یار خان رنگین
  21. یوں ہے اس دل کو دوگانہ کی نشانی کی ہوسریت میں مچھلی کو جوں ہوتی ہے پانی کی ہوسسعادت یار خان رنگین
  22. یہ میرے یار نے کیا مجھ سے بے وفائی کیملے نہ پھر کبھی جس دن سے آشنائی کیسعادت یار خان رنگین
  23. جدا اس سے بھلا کب تک رہوں میںبری اس سے بھلا کب تک رہوں میںسعادت یار خان رنگین
  24. ہمدمو کیا مجھ کو تم ان سے ملا سکتے نہیںمیں تو جا سکتا ہوں واں گر یاں وہ آ سکتے نہیںسعادت یار خان رنگین