Poetry
- آ گئی فصل نو بہار دشت میں وہ ہوا چلیسر پہ ہوا جنوں سوار عقل پیادہ پا چلیQadr Bilgrami
- بڑے نازوں سے دل میں جلوۂ جانانہ آتا ہےیہ گھر جس نے بنایا ہے وہ وہ صاحب خانہ آتا ہےQadr Bilgrami
- پڑ گئی آپ پر نظر ہی تو ہےاک خطا ہو گئی بشر ہی تو ہےQadr Bilgrami
- جب آنکھ بند ہوگی دیدار دیکھ لیں گےکب تک چھپوگے ہم سے اے یار دیکھ لیں گےQadr Bilgrami
- جب ذرا نغموں سے بلبل گل فشاں ہو جائے گاٹوکری پھولوں کی سارا آشیاں ہو جائے گاQadr Bilgrami
- جو داغ ہے عشق دل نشیں کا جو دل نشیں ہیں دل حزیں کاوہی ہے تمغہ مری جبیں کا وہی سلیماں مرے نگیں کاQadr Bilgrami
- جو عضو باطن خدا بناتا تو ہم دل بے قرار ہوتےجو عضو ظاہر خدا بناتا تو دیدۂ اشک بار ہوتےQadr Bilgrami
- جو ہے عرش پر وہی فرش پر کوئی خاص اس کا مکاں نہیںوہ یہاں بھی ہے وہ وہاں بھی ہے وہ کہیں نہیں وہ کہاں نہیںQadr Bilgrami
- شب غم میں چھائی گھٹا کالی کالیجھکی ہے بلا پر بلا کالی کالیQadr Bilgrami
- غنچے چٹک گئے چمن روزگار کےپھوٹے حباب موج نسیم بہار کےQadr Bilgrami
- گردن شیشہ جھکا دے مرے پیمانے پرسن برستا رہے ساقی ترے میخانے پرQadr Bilgrami
- لا کے دنیا میں ہمیں زہر فنا دیتے ہیںہائے اس بھول بھلیاں میں دغا دیتے ہیںQadr Bilgrami
- منکر ہوتے ہیں ہنر والےنخل جھک جاتے ہیں ثمر والےQadr Bilgrami
- ہو گیا ابرو کی سفاکی سے شہرا یار کاکام کر جائے سپاہی نام ہو سردار کاQadr Bilgrami
- ہوئی ہے ہم میں اور اس گل میں کیا کیا مار پھولوں کیگلے تک اٹھ گئی گلزار میں دیوار پھولوں کیQadr Bilgrami
- ہوئے کارواں سے جدا جو ہم رہ عاشقی میں فنا ہوئےجو گرے تو نقش قدم بنے جو اٹھے تو بانگ درا ہوئےQadr Bilgrami
- افسردہ دل کے واسطے کیا چاندنی کا لطفلپٹا پڑا ہے مردہ سا گویا کفن کے ساتھQadr Bilgrami
- جہاں گلشن وہاں گل ہے جہاں گل ہے وہاں بو ہےجہاں الفت وہاں میں ہوں جہاں میں ہوں وہاں تو ہےQadr Bilgrami
- دیکھنا غافل نہ رہنا چشم تر سے دیکھناآئنہ جب دیکھنا میری نظر سے دیکھناQadr Bilgrami