Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آیا ہے مگر عشق میں دل دار ہماراہر تن میں ہوا جان ہر اک جسم کا نیاراعلیم اللہ
  2. اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہجان کو اپنی نہ جانے واہ واہعلیم اللہ
  3. اپنے سے بے سمجھ کو حق کی کہاں پچھانت'من عَرَفَ' کو نہ بوجھا 'قد عَرَفَ' سوں جہالتعلیم اللہ
  4. الٰہی بلبل گل زار معنی کر لساں میرابرنگ ابر نیسانی سخن گوہر فشاں میراعلیم اللہ
  5. بحریؔ پچھانے نیں اسے گل کے سو وہ دم ساز تھےچنچل چھبیلے چلبلے مغرور صاحب ناز تھےعلیم اللہ
  6. پیا کے رخ کی جھلک کا پرتو کیا ہے جھلکار آفتابینظر سوں عالم کے ہو رہی ہے مثال خفاش بے حجابیعلیم اللہ
  7. پیتم کے دیکھنے کے تماشا کو جائیں چلاپنے پیا کو عشق سوں اپنے رجھائیں چلعلیم اللہ
  8. تو ہے کس منزل میں تیرا بول کھاں ہے دل کا ٹھاردم ترا آتا ہے کھاں سوں بول کھاں جاتا ہے بھارعلیم اللہ
  9. تیزی ترے مژگاں کی یہ نشتر سے کہوں گاابرو کی شکایت دم خنجر سے کہوں گاعلیم اللہ
  10. جب پیارا گلہ سناتا ہےعشق تازہ بدن میں آتا ہےعلیم اللہ
  11. حسن کا دیکھ ہر طرف گل زارعندلیباں ہوئے ہیں دل افگارعلیم اللہ
  12. خیالات رنگیں نہیں بولتے اس کو جیوں باس پھولوں کے رنگوں میں رہیےدو رنگی سوں جانا گزر دل سوں اول بزاں جا کے واں ایک رنگوں میں رہیےعلیم اللہ
  13. دل بر کو دلبری سوں منا یار کر رکھوںپیتم کو اپنے پیت سوں گلہار کر رکھوںعلیم اللہ
  14. دیا ساقی لبالب مجھ کو ساغرہوا سارا کدورت دل سوں باہرعلیم اللہ
  15. راہ میں حق کے عزیزاں آپ کو قرباں کرویا نہیں اس پر تصدق اپنا جسم و جاں کروعلیم اللہ
  16. رقیب نفس کا مکھ موڑتا رہہوا اور حرص کے تئیں توڑتا رہعلیم اللہ
  17. سمجھ کے دیکھو اے عارفاں تم کیا ہے حق نے یہ بھید کیسااپے ہے اول اپے ہے آخر اپے چہ مخفی اپے چہ پیداعلیم اللہ
  18. عبث کیوں عمر سونے میں گنوایاجو کوئی جاگا سو اپنے پیو کو پایاعلیم اللہ
  19. عجب چنچل ملا ہے یار ہمناکیا اک بارگی سرشار ہمناعلیم اللہ
  20. عشق آ ہم سوں کیا جب رام رامہم کسی حاجی کو نہیں کرتے سلامعلیم اللہ
  21. عقل جزوی چھوڑ کر اے یار فکر گل کرومشعل دل کو چتا فانی چراغاں گل کروعلیم اللہ
  22. عقل کو چھوڑ عشق میں آ جاخام ہے عشق سوں جو کوئی لا جاعلیم اللہ
  23. غفلت میں سویا اب تلک پھر ہووے گا ہشیار کبیاری لگایا خلق سوں پاوے گا اپنا یار کبعلیم اللہ
  24. کیتا کہیں پکار اے غافل بیا بیاپھرتا ہے کیوں تو بھول اپس کا پیا پیاعلیم اللہ
  25. گر عشق ہے تو دیکھنے پیو کو شتاب آلا شک ہو حق کی رہ میں چلا بے حجاب آعلیم اللہ
  26. لگا کر عشق کا کجرا نین کودکھاؤں یاں سیتی حب الوطن کوعلیم اللہ
  27. مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخعقل ہے بسیار شیریں عشق کا فرہاد شوخعلیم اللہ
  28. نکو نصیحت کرو عزیزاں نگا ہے ہمنا مہن سوں میتاتجا ہوں میں ریت سب جہاں کی جدھاں پیا سوں پریت کیتاعلیم اللہ
  29. یار جب نینوں میں آیا ہو بہ ہوجیوں سنا تیوں اس میں پایا ہو بہ ہوعلیم اللہ
  30. یار کے درسن کے خاطر جان اور تن بھول جامکھ منور دیکھ اس کا رنگ گلشن بھول جاعلیم اللہ
  31. لا مکاں لگ عاشقاں کے عشق کا پرواز ہےآسمان اور عرش و کرسی ان کا پا انداز ہےعلیم اللہ
  32. نور حق بے حجاب عشق اللہیاد دلبر شراب عشق اللہعلیم اللہ