Poetry
Bahr-e Zamzama Mutadarik Musaddas Muza'af
بحرِ زمزمہ/ متدارک مسدس مضاعف- جب مال و زر ایمان ہوا نقصان ہواپھر ہر جانب اعلان ہوا نقصان ہواYasir Raza Asif (b. 1984)
- ہمت کر کے پار اترنا دل چھوٹا مت کرنادریا کا ہے کام بپھرنا دل چھوٹا مت کرناQamar Malal (b. 1992)
- گرنے کا بہت ڈر ہے اے دل نہ پھسل جانااس بام محبت پر مشکل ہے سنبھل جاناجمیلہ خدا بخش
- اس دل کی عمارت میں تم جلوہ دکھا جانایا نور مبیں بن کر آنکھوں میں سما جاناجمیلہ خدا بخش
- آنا ہے تو آ جاؤ یک آن مرا صاحباک آن کے ہیں ہم بھی مہمان مرا صاحبWaliullah Muhib
- یوں گھر سے محبت کے کیا بھاگ چلے جاناکچھ اس میں سمجھتا ہے دے آگ چلے جاناWaliullah Muhib
- ملتا جو کوئی ٹکڑا اس چرخ زبرجد میںپیوند لگا دیتا میں نفس مجرد میںثاقب لکھنوی
- عالم میں ہرے ہوں گے اشجار جو میں رویاگلچیں نہیں سینچیں گے گل زار جو میں رویاآغا حجو شرف
- چاک جگر و دل کا جب شکوہ بجا ہوتایوسف کا زلیخا نے دامن تو سیا ہوتاقربان علی سالک بیگ
- اس ارض کے تختہ پر سنسار ہے اور میں ہوںموہوم ہوا تو کیا پر یار ہے اور میں ہوںقاسم علی خان آفریدی
- محشر کا ہمیں کیا غم عصیاں کسے کہتے ہیںپلے پہ وہ بت ہوگا میزاں کسے کہتے ہیںوزیر علی صبا لکھنؤی
- جب یاد کیا اس نے پھر کس کی فراموشییوں آتے ہیں ہوش اکبرؔ یوں جاتی ہے بے ہوشیشاہ اکبر داناپوری
- غیروں کو بھلا سمجھے اور مجھ کو برا جاناسمجھے بھی تو کیا سمجھے جانا بھی تو کیا جانامیر مہدی مجروح
- کل نشے میں تھا وہ بت مسجد میں گر آ جاتاایماں سے کہو یارو پھر کس سے رہا جاتامیر مہدی مجروح
- ناز بت مہوش پر قربان دل و جاں ہےیہ شان خدا شاہد غارت گر ایماں ہےعلی منظور حیدرآبادی
- لجیائی سے نازک ہے اے جان بدن تیرااب چھو نہیں سکتے ہم پھولا یہ چمن تیراواجد علی شاہ
- ماتھے پہ لگا صندل وہ ہار پہن نکلےہم کھینچ وہیں قشقہ زنار پہن نکلےمرزا محمد تقی ہوس
- رخسار کے پرتو سے بجلی کی نئی دھج ہےکیوں آنکھ جھپکتی ہے کیا سامنے سورج ہےآغا شاعر قزلباش
- ظالم ترے وعدوں نے دیوانہ بنا رکھاشمع رخ انور کا پروانہ بنا رکھاعزیز حیدرآبادی
- مت فکر مداوا کر اے دست مسیحائیدریاؤں سے گہری ہے اس زخم کی گہرائیAah Sambhali
- تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتیںاب ہونے لگیں ان سے ، خلوت میں ملاقاتیںمحمد علی جوہر
- پھر حشر کے پردہ میں تقدیر نظر آئیآئینۂ وحشت میں تصویر نظر آئیعبد الہادی وفا
- مشکل ہے پتہ چلنا قصوں سے محبت کااندازہ مصیبت میں ہوتا ہے مصیبت کاQadr Oraizi
- کچھ کہتے ضرور ان سے گویائی نہیں باقیصورت تو حسیں ہوگی بینائی نہیں باقیLubna Safdar
- غیروں کا تو کہنا کیا محرم سے نہیں کہتامیں عالم غم اپنا عالم سے نہیں کہتام حسن لطیفی
- کیسا وہ موسم تھا یہ تو سمجھ نہ پائے ہمشاخ سے جیسے پھل ٹوٹے کچھ یوں لہرائے ہمChandra Parkash Shad
- مجھے چاک گریباں پر ہنسی آئی تو ہے لیکنمرے ہنسنے پہ ان کی آنکھ بھری آئی تو کیا ہوگاKaifi Bilgrami
- اک خواب مجسم ہونے سے ویران ہوااک جگنو ہاتھ میں آیا تو بے جان ہواLateef Sahil
- اس بت سے جو ملنے کی تدبیر نظر آئیبنتی ہوئی کچھ اپنی تقدیر نظر آئیRaees Narvi