ہمت کر کے پار اترنا دل چھوٹا مت کرنا
Qamar Malal (b. 1992)ہمت کر کے پار اترنا دل چھوٹا مت کرنا
دریا کا ہے کام بپھرنا دل چھوٹا مت کرنا
دل کو درد ہجر نے گھیرا ترک وفا پر لیکن
کچھ ہفتوں کا ہے یہ دھرنا دل چھوٹا مت کرنا
رونا لیکن آس نہ دل کی رو لینے سے ٹوٹے
آنکھوں کو اشکوں سے بھرنا دل چھوٹا مت کرنا
دل سے نکلے جب کوئی تو گھر بھی کہاں آتا ہے
آنگن چھوٹا بے شک کرنا دل چھوٹا مت کرنا
اس کے مرنے سے تھوڑی نا قدر حسن گھٹے گی
بعد ملالؔ کے اور سنورنا دل چھوٹا مت کرنا