Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آ گئی سر پر قضا لو سارا ساماں رہ گیااے فلک کیا کیا ہمارے دل میں ارماں رہ گیابھارتیندو ہریش چندر
  2. اٹھا کے ناز سے دامن بھلا کدھر کو چلےادھر تو دیکھیے بہر خدا کدھر کو چلےبھارتیندو ہریش چندر
  3. اسیران قفس صحن چمن کو یاد کرتے ہیںبھلا بلبل پہ یوں بھی ظلم اے صیاد کرتے ہیںبھارتیندو ہریش چندر
  4. بال بکھیرے آج پری تربت پر میرے آئے گیموت بھی میری ایک تماشہ عالم کو دکھلائے گیبھارتیندو ہریش چندر
  5. بیٹھے جو شام سے ترے در پہ سحر ہوئیافسوس اے قمر کہ نہ مطلق خبر ہوئیبھارتیندو ہریش چندر
  6. پھر آئی فصل گل پھر زخم دل رہ رہ کے پکتے ہیںمگر داغ جگر پر صورت لالہ لہکتے ہیںبھارتیندو ہریش چندر
  7. جہاں دیکھو وہاں موجود میرا کرشن پیارا ہےاسی کا سب ہے جلوا جو جہاں میں آشکارا ہےبھارتیندو ہریش چندر
  8. خیال ناوک مژگاں میں بس ہم سر پٹکتے ہیںہمارے دل میں مدت سے یہ خار غم کھٹکتے ہیںبھارتیندو ہریش چندر
  9. دشت پیمائی کا گر قصد مکرر ہوگاہر سر خار پئے آبلہ نشتر ہوگابھارتیندو ہریش چندر
  10. دل آتش ہجراں سے جلانا نہیں اچھااے شعلہ رخو آگ لگانا نہیں اچھابھارتیندو ہریش چندر
  11. رہے نہ ایک بھی بیداد گر ستم باقیرکے نہ ہاتھ ابھی تک ہے دم میں دم باقیبھارتیندو ہریش چندر
  12. عجب جوبن ہے گل پر آمد فصل بہاری ہےشتاب آ ساقیا گل رو کہ تیری یادگاری ہےبھارتیندو ہریش چندر
  13. غضب ہے سرمہ دے کر آج وہ باہر نکلتے ہیںابھی سے کچھ دل مضطر پر اپنے تیر چلتے ہیںبھارتیندو ہریش چندر
  14. گلے مجھ کو لگا لو اے مرے دل دار ہولی میںبجھے دل کی لگی بھی تو اے میرے یار ہولی میںبھارتیندو ہریش چندر
  15. نیند آتی ہی نہیں دھڑکے کی بس آواز سےتنگ آیا ہوں میں اس پرسوز دل کے ساز سےبھارتیندو ہریش چندر
  16. بخت نے پھر مجھے اس سال کھلائی ہولیسوز فرقت سے ز بس مجھ کو نہ بھائی ہولیبھارتیندو ہریش چندر
  17. رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوںمنہ ڈھانپے کفن میں شرمسار آیا ہوںبھارتیندو ہریش چندر
  18. بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہونہیں کچھ خوف میرا بھی خدا ہےبھارتیندو ہریش چندر
  19. پھر مجھے لکھنا جو وصف روئے جاناں ہو گیاواجب اس جا پر قلم کو سر جھکانا ہو گیابھارتیندو ہریش چندر
  20. دل مرا تیر ستم گر کا نشانہ ہو گیاآفت جاں میرے حق میں دل لگانا ہو گیابھارتیندو ہریش چندر
  21. فساد دنیا مٹا چکے ہیں حصول ہستی مٹا چکے ہیںخدائی اپنے میں پا چکے ہیں مجھے گلے یہ لگا چکے ہیںبھارتیندو ہریش چندر