Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Jameel Musamman Salim

جمیل مثمن سالم
Poet
Meter
Clear
  1. حقیقتوں سے نظر چرا کے خیال خوابوں میں زندہ رہنازوال کی داستان بن کر فقط کتابوں میں زندہ رہناSabeen Yunus (b. 1957)
  2. اسے محبت ہے ہم سے لیکن کبھی زباں سے کہا نہیں ہےنگاہ پڑھنے میں ہم ہیں ماہر اسے یہ شاید پتا نہیں ہےPallavi Mishra (b. 1962)
  3. نہ کوئی الجھن نہ دل پریشاں نہ کوئی درد نہاں تھا پہلےہمارے ہاتھوں میں تتلیاں تھیں یہ دل بہت شادماں تھا پہلےSabiha Sadaf (b. 1972)
  4. یہ مسکراتے تمام سائے ہوئے پرائے تو کیا کرو گےہوا نے جب بھی مرے بدن کے دیے بجھائے تو کیا کرو گےTahir Adeem (b. 1973)
  5. بنا کے وہم و گماں کی دنیا حقیقتوں کے سراب دیکھوںمیں اپنے ہی آئنے میں خود کو جہاں بھی دیکھوں خراب دیکھوںUmair Manzar (b. 1974)
  6. وہ لوگ جن کو حیات اپنی غموں میں ڈوبی ہوئی ملے گیاگر مرے ساتھ ساتھ آئیں تو اک نئی زندگی ملے گیQais Rampuri (b. 1974)
  7. اگر سنانی ہے ہر قدم پر نئی کہانی تو ہار مانیفریب کھاتے ہوئے گزرنی ہے زندگانی تو ہار مانیIftikhar Haidar (b. 1975)
  8. مری غزل سے غزل کی محفل سجانے والا کوئی نہ ہو گایہ بات طے ہے کہ میری برسی منانے والا کوئی نہ ہو گاJabbar Wasif (b. 1975)
  9. نہ یہ صحیفوں کا مسئلہ ہے نہ یہ عقیدوں کا مسئلہ ہےیہ مسئلہ ہے وہی جو کربل کے سب شہیدوں کا مسئلہ ہےJabbar Wasif (b. 1975)
  10. وہی مسافر مسافرت کا مجھے قرینہ سکھا رہا تھاجو اپنی چھاگل سے اپنے گھوڑے کو آپ پانی پلا رہا تھاJabbar Wasif (b. 1975)
  11. تمہاری تاریخ کوئی بدلے اسے مٹائے تو سر اٹھاؤاگر شرافت نہ کام آئے نہ حق دلائے تو سر اٹھاؤEhya Bhojpuri (b. 1977)
  12. کسی کی چاہت میں قید رہنا برا نہیں ہے تو اور کیا ہےبغیر کھڑکی کے گھر میں رہنا سزا نہیں ہے تو اور کیا ہےEhya Bhojpuri (b. 1977)
  13. برا ہی کیا تھا جو آپ اپنی مثال ہوتے کمال ہوتےکسی طرح سے جو ٹوٹے رشتے بحال ہوتے کمال ہوتےaabid umar (b. 1977)
  14. ہم آخری ہیں ہمارے جیسے سو اب ہمارا خلا بنے گانہ میں ہی بار دگر ہوں ممکن نہ تجھ سا ہی دوسرا بنے گاBabar Ali Asad (b. 1980)
  15. تمہاری محفل سے جا رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنااے میرے یارو لو میں چلا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھناNadeem Gullani (b. 1982)
  16. ادب کو اتنا گرا رہے ہو کوئی سنے گا تو کیا کہے گاسخن کی عظمت گھٹا رہے ہو کوئی سنے گا تو کیا کہے گاAalam Nizami (b. 1984)
  17. پسینہ ماتھے سے بہہ رہا ہے نہ کوئی سلوٹ لباس پر ہےعجب تھکن ہے جو کام کرنے سے قبل طاری حواس پر ہےParas Mazari (b. 1985)
  18. جہان بھر کی تمام آنکھیں نچوڑ کر جتنا نم بنے گایہ کل ملا کر بھی ہجر کی رات میرے گریہ سے کم بنے گاUmair Najmi (b. 1986)
  19. ہیں کب سے پیاسی یہ میری آنکھیں مگر نظر میں ندی نہیں ہےاپھان پر ہیں کئی سمندر بدن نگر میں ندی نہیں ہےVikram (b. 1990)
  20. لبوں پہ مسکان دل میں دہشت عجیب خلقت مری غزالہخطا پہ اپنے نہیں کرے ہے کبھی ندامت مری غزالہA.R Sahil 'Aleeg' (b. 1992)
  21. انا نے دونوں کے بیچ نفرت کی ایک دیوار کھینچ دی ہےادھر سے آنے کا مسئلہ ہے ادھر سے جانے کا مسئلہ ہےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  22. کسی کو اپنی کسی کو اپنی کسی کو اپنی پڑی ہوئی ہےہمیں تو لے دے کے ساری دنیا میں صرف تیری پڑی ہوئی ہےDanish Naqwi (b. 1995)
  23. مصیبتیں سر برہنہ ہوں گی عقیدتیں بے لباس ہوں گیتھکے ہوؤں کو کہاں پتہ تھا کہ صبحیں یوں بد حواس ہوں گیDanish Naqwi (b. 1995)
  24. یوں جونؔ پڑھ کر لہو اگلنے کی مجھ سے شرطیں نہ باندھ لیناغرض کے بے جا گمان پر تم یقیں کی گرہیں نہ باندھ لیناRafia Zainab (b. 1995)
  25. وہ صرف قصے کہانیوں کے معاملے تھے چراغ رکھ دےچراغ گھسنے سے کوئی جن ون نہیں نکلتے چراغ رکھ دےCharagh Sharma (b. 1998)
  26. کچھ ایسے محفل میں اپنی جانب سبھی کا وہ دھیان کھینچتا ہےبنا اجازت کے جیسے جسموں سے اک ملک جان کھینچتا ہےJaani Lakhnavi (b. 1998)
  27. محبتوں کا عذاب میں نے غموں کی صورت چکا دیا ہےنہ چھیڑ مجھ کو اے میرے دشمن کہ میں نے خود کو مٹا دیا ہےUmood Abrar Ahmad (b. 1999)
  28. چراغ ہوں کب سے جل رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیےجو بجھ گیا تو سحر نما ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیےPirzada Qasim
  29. بھلا ہو جس کام میں کسی کا تو اس میں وقفہ نہ کیجئے گاخیال زحمت نہ کیجئے گا ملال ایذا نہ کیجئے گاHabeeb Moosavi
  30. جبین پر کیوں شکن ہے اے جان منہ ہے غصہ سے لال کیساہزار باتیں ہوں ایک ہیں پھر بھلا یہ باہم ملال کیساHabeeb Moosavi
  31. شراب پی جان تن میں آئی الم سے تھا دل کباب کیساگلے سے لگ جاؤ آؤ صاحب کہاں کا پردہ حجاب کیساHabeeb Moosavi
  32. ہے نو جوانی میں ضعف پیری بدن میں رعشہ کمر میں خم ہےزمیں پہ سایہ ہے اپنے قد کا کہ جادۂ منزل عدم ہےHabeeb Moosavi
  33. وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو نہ یوں سناتا مجھے بتاتاوہ ایک دفعہ مری محبت کو آزماتا مجھے بتاتاBadr Muneer
  34. کسی کو ہم سے ہیں چند شکوے کسی کو بے حد شکایتیں ہیںہمارے حصے میں صرف اپنی صفائیاں ہیں وضاحتیں ہیںAitbar Sajid
  35. الٰہی کوئی ہوا کا جھونکا دکھا دے چہرہ اڑا کے آنچلکہ جھانکتا بھی ہے وہ ستمگر تو کھڑکھڑی میں لگا کے آنچلمرزا آسمان جاہ انجم
  36. خدا خدا کر کے آئے بھی وہ تو منہ لپیٹے پڑے ہوئے ہیںنہ کہتے ہیں کچھ نہ سنتے ہیں کچھ کسی سے جیسے لڑے ہوئے ہیںمرزا آسمان جاہ انجم
  37. وہ چال اٹکھیلیوں سے چل کر دل و جگر روندے ڈالتے ہیںابھی جوانی کا ہے جو عالم نہ دیکھتے ہیں نہ بھالتے ہیںمرزا آسمان جاہ انجم
  38. ہٹا دو چہرے سے گر دوپٹہ تم اپنے اے لالہ فام آدھاتو ہو یہ ثابت کہ نکلا ابر سیہ سے ماہ تمام آدھامرزا آسمان جاہ انجم
  39. جو سرگزشت اپنی ہم کہیں گے کوئی سنے گا تو کیا کریں گےجو یاد آئیں گی تیری باتیں تو چپ ہی پہروں رہا کریں گےنظام رامپوری
  40. خیال میں اک نہ اک مزے کی نئی کہانی ہے اور ہم ہیںابھی تمنا ہے اور دل ہے ابھی جوانی ہے اور ہم ہیںنوح ناروی
  41. جوانی آئی مراد پر جب امنگ جاتی رہی بشر کینصیب ہوتے ہی چودھویں شب شکوہ رخصت ہوئی قمر کیآغا حجو شرف
  42. سلف سے لوگ ان پہ مر رہے ہیں ہمیشہ جانیں لیا کریں گےیہی کرشمے ہوا کیے ہیں یہی کرشمے ہوا کریں گےآغا حجو شرف
  43. کسے خبر ہے کہ عمر بس اس پہ غور کرنے میں کٹ رہی ہےکہ یہ اداسی ہمارے جسموں سے کس خوشی میں لپٹ رہی ہےTahzeeb Hafi
  44. وہ پارہ ہوں میں جو آگ میں ہوں وہ برق ہوں جو سحاب میں ہوںزمیں پہ بھی اضطراب میں ہوں فلک پہ بھی اضطراب میں ہوںاحمد حسین مائل
  45. خدا نے جب مجھ بشر کو اپنا خلف بنایا سوال یہ ہےتو میں نے کیوں آسمان سر پر نہیں اٹھایا سوال یہ ہےIdris Azad
  46. خیال گزرے کہاں کہاں کا ارادہ ان کو ہو گر یہیں کانہ کچھ ٹھکانا مرے گماں کا نہ کچھ ٹھکانا مرے یقیں کاقربان علی سالک بیگ
  47. ملی نہ فرصت جہاں ہو غش سے اٹھی جو کچھ بھی نقاب عارضمگر سمجھتے نہیں ابھی تک تم اپنا جلوہ حجاب عارضقربان علی سالک بیگ
  48. ہزار وعدے کیے ہیں تم نے کبھی کسی کو وفا نہ کرناچلو اسی پر جو غیر کہہ دیں کہیں ہمارا کہا نہ کرناقربان علی سالک بیگ
  49. پیا کے رخ کی جھلک کا پرتو کیا ہے جھلکار آفتابینظر سوں عالم کے ہو رہی ہے مثال خفاش بے حجابیعلیم اللہ
  50. سمجھ کے دیکھو اے عارفاں تم کیا ہے حق نے یہ بھید کیسااپے ہے اول اپے ہے آخر اپے چہ مخفی اپے چہ پیداعلیم اللہ