Poetry
- اپنی جاں بازی کا جس دم امتحاں ہو جائے گاخنجر سفاک پر جوہر عیاں ہو جائے گاامداد امام اثر
- اپنے در سے جو اٹھاتے ہیں ہمیںخاک میں آپ ملاتے ہیں ہمیںامداد امام اثر
- اس بت بے مثال کا پہلوہے خدا سے وصال کا پہلوامداد امام اثر
- بہے ساتھ اشک کے لخت جگر تکنہ کی اس نے مری جانب نظر تکامداد امام اثر
- ٹھکانا ہے کہیں جائیں کہاں ناچار بیٹھے ہیںاجازت جب نہیں در کی پس دیوار بیٹھے ہیںامداد امام اثر
- جفائیں ہوتی ہیں گھٹتا ہے دم ایسا بھی ہوتا ہےمگر ہم پر جو ہے تیرا ستم ایسا بھی ہوتا ہےامداد امام اثر
- جھوٹے وعدوں پر تمہاری جائیں کیاجانتے ہیں تم کو دھوکا کھائیں کیاامداد امام اثر
- حسن کی جنس خریدار لیے پھرتی ہےساتھ بازار کا بازار لیے پھرتی ہےامداد امام اثر
- دل سنگ نہیں ہے کہ ستم گر نہ بھر آتاکرتے نہ اگر ضبط تو منہ تک جگر آتاامداد امام اثر
- دل سے کیا پوچھتا ہے زلف گرہ گیر سے پوچھاپنے دیوانے کا احوال تو زنجیر سے پوچھامداد امام اثر
- روتے ہیں سن کے کہانی میریکاش سنتے وہ زبانی میریامداد امام اثر
- زبان حال سے ہم شکوۂ بیداد کرتے ہیںدہان زخم قاتل دم بدم فریاد کرتے ہیںامداد امام اثر
- سولی چڑھے جو یار کے قد پر فدا نہ ہوپھانسی چڑھے جو قیدی زلف رسا نہ ہوامداد امام اثر
- شراب خون جگر ہے ہم کو شراب ہم لے کے کیا کریں گےگزک کی جا ہے دل برشتہ کباب ہم لے کے کیا کریں گےامداد امام اثر
- شیخ کے حال پر تأسف ہےشکل روزی کی اک تصوف ہےامداد امام اثر
- صبح دم روتی جو تیری بزم سے جاتی ہے شمعصاف میرے سوز غم کا رنگ دکھلاتی ہے شمعامداد امام اثر
- غم نہیں مجھ کو جو وقت امتحاں مارا گیاخوش ہوں تیرے ہاتھ سے اے جان جاں مارا گیاامداد امام اثر
- قید تن سے روح ہے ناشاد کیاچند روزہ عمر کی میعاد کیاامداد امام اثر
- کب غیر ہوا محو تری جلوہ گری کاتو پوچھ مرے دل سے مزہ بے خبری کاامداد امام اثر
- کسی کا دل کو رہا انتظار ساری راتفلک کو دیکھا کئے بار بار ساری راتامداد امام اثر
- محفل میں اس پہ رات جو تو مہرباں نہ تھاایسا سبک تھا غیر کہ کچھ بھی گراں نہ تھاامداد امام اثر
- میرے سر میں جو رات چکر تھااس کے زانو پہ غیر کا سر تھاامداد امام اثر
- یوں ہی الجھی رہنے دو کیوں آفت سر پر لاتے ہودل کی الجھن بڑھتی ہے جب زلفوں کو سلجھاتے ہوامداد امام اثر
- جب خدا کو جہاں بسانا تھاتجھ کو ایسا نہیں بنانا تھاامداد امام اثر
- سمجھایا بہت دل کو سمجھانے کو کیا کہیےآتے ہی چلے جانا کیا آنا ہے کیا جاناامداد امام اثر
- کیوں دیکھیے نہ حسن خداداد کی طرفلازم نظر ہے گلشن ایجاد کی طرفامداد امام اثر