Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آنکھوں کو سوجھتا ہی نہیں کچھ سوائے دوستکانوں میں آ رہی ہے برابر صدائے دوستشرف مجددی
  2. اس نے مانگا جو دل دیے ہی بنیجو نہ کرنا تھا وہ کئے ہی بنیشرف مجددی
  3. اک خلق جو ہر سمت سے آئی ترے در پرآیا نظر انداز خدائی ترے در پرشرف مجددی
  4. پڑیں یہ کس کے جلوے پر نگاہیںنگاہیں بن گئیں خود جلوہ گاہیںشرف مجددی
  5. تم نے پوچھا نہیں کبھی ہم کوتم سے امید یہ نہ تھی ہم کوشرف مجددی
  6. چھوڑ کر مجھ کو چلی اے بے وفا میں بھی تو ہوںلے خبر میری بھی اے تیغ ادا میں بھی تو ہوںشرف مجددی
  7. دل کو یوں لے جانے والا کون تھاتھے تمہیں اور آنے والا کون تھاشرف مجددی
  8. دیکھ لو اک نظر میں کچھ بھی نہیںسچ کہا ہے بشر میں کچھ بھی نہیںشرف مجددی
  9. روک دے موت کو بھی آنے سےکون اٹھے تیرے آستانے سےشرف مجددی
  10. ظرف تو دیکھیے میرے دل شیدائی کاجام مے بن گیا اک مست خود آرائی کاشرف مجددی
  11. کیا بتائیں تمہیں کہاں دل ہےرونگٹا رونگٹا یہاں دل ہےشرف مجددی
  12. کیوں دیکھتے ہی نقش بہ دیوار بن گئےتم آئنے میں کس کے خریدار بن گئےشرف مجددی
  13. گریباں چاک مجنوں بن سے نکلامیں لے کر دھجیاں دامن سے نکلاشرف مجددی
  14. نہ پوچھو شب وصل کیا ہو رہا ہےگلے میں ہیں بانہیں گلا ہو رہا ہےشرف مجددی
  15. ہر جفا ان کی ہوئی ہم کو وفا سے بڑھ کراب نکالیں وہ کوئی ظلم جفا سے بڑھ کرشرف مجددی
  16. ہے جو رنگ اس کی جلوہ گاہوں میںدیکھتا ہوں وہی نگاہوں میںشرف مجددی
  17. تڑپ کے لوٹ کے آنسو بہا کے دیکھ لیالگی نہ دل کی تجھے دل لگا کے دیکھ لیاشرف مجددی