Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Bahr-e Zamzama Mutadarik Musamman Muza'af

بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
Poet
Meter
Clear
  1. چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہےجب تم مجھے اپنا کہتے ہو اپنے پہ غرور آ جاتا ہےSahir Ludhianvi (1921–1980)
  2. چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو کچھ اور نہیں ہے جام ہے یہقدرت نے جو ہم کو بخشا ہے وہ سب سے حسیں انعام ہے یہSahir Ludhianvi (1921–1980)
  3. سنسار سے بھاگے پھرتے ہو بھگوان کو تم کیا پاؤ گےاس لوک کو بھی اپنا نہ سکے اس لوک میں بھی پچھتاؤ گےSahir Ludhianvi (1921–1980)
  4. دھرتی کی سلگتی چھاتی سے بے چین شرارے پوچھتے ہیںتم لوگ جنہیں اپنا نہ سکے وہ خون کے دھارے پوچھتے ہیںSahir Ludhianvi (1921–1980)
  5. عورت نے جنم دیا مردوں کو مردوں نے اسے بازار دیاجب جی چاہا مسلا کچلا جب جی چاہا دھتکار دیاSahir Ludhianvi (1921–1980)
  6. میں پل دو پل کا شاعر ہوں پل دو پل مری کہانی ہےپل دو پل میری ہستی ہے پل دو پل مری جوانی ہےSahir Ludhianvi (1921–1980)
  7. وہ صبح کبھی تو آئے گیان کالی صدیوں کے سر سے جب رات کا آنچل ڈھلکے گاSahir Ludhianvi (1921–1980)
  8. کیوں ٹیس سی دل میں اٹھتی ہے کیوں درد سے جی گھبراتا ہےپہلے تو نہ تھا ایسا عالم اب دل کیوں ڈوبا جاتا ہےRabia Sultana Nashad (b. 1921)
  9. ساغر میں بھی ڈھلتی رہتی ہے سجدوں میں بھی پلتی رہتی ہےخواہش ہے بہر حال ایک مگر سو بھیس بدلتی رہتی ہےEhsan Darbhangavi (1922–1998)
  10. آباد رہیں گے ویرانے شاداب رہیں گی زنجیریںجب تک دیوانے زندہ ہیں پھولیں گی پھلیں گی زنجیریںHafeez Merathi (1922–2000)
  11. گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہےجینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہےSaba Afghani (1922–1976)
  12. بدلی ہوئی نظروں سے اب بھی انداز پرانے مانگے ہےدل میرا کتنا مورکھ ہے وہ بیتے زمانے مانگے ہےQadir Siddiqi (b. 1923)
  13. جب رات گئے تری یاد آئی سو طرح سے جی کو بہلایاکبھی اپنے ہی دل سے باتیں کیں کبھی تیری یاد کو سمجھایاNasir Kazmi (1925–1972)
  14. نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیےوہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیےNasir Kazmi (1925–1972)
  15. زخموں کو مرہم کہتا ہوں قاتل کو مسیحا کہتا ہوںجو دل پر گزرا کرتی ہے میں پردا پردا کہتا ہوںQaisarul Jafri (1926–2005)
  16. اس حسن کے نام پہ یاد آئے سب منظر فیضؔ کی نظموں کےوہی رنگ حنا وہی بند قبا وہی پھول کھلے پیراہن میںIbn-e-Insha (1927–1978)
  17. انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیاوحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیاIbn-e-Insha (1927–1978)
  18. جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیاکبھی شہر بتاں میں خراب پھرے کبھی دشت جنوں آباد کیاIbn-e-Insha (1927–1978)
  19. دل کس کے تصور میں جانے راتوں کو پریشاں ہوتا ہےیہ حسن طلب کی بات نہیں ہوتا ہے مری جاں ہوتا ہےIbn-e-Insha (1927–1978)
  20. دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے اب آن ملو تو بہتر ہواس بات سے ہم کو کیا مطلب یہ کیسے ہو یہ کیوں کر ہوIbn-e-Insha (1927–1978)
  21. ہم ان سے اگر مل بیٹھے ہیں کیا دوش ہمارا ہوتا ہےکچھ اپنی جسارت ہوتی ہے کچھ ان کا اشارا ہوتا ہےIbn-e-Insha (1927–1978)
  22. ہمیں تم پہ گمان وحشت تھا ہم لوگوں کو رسوا کیا تم نےابھی فصل گلوں کی نہیں گزری کیوں دامن چاک سیا تم نےIbn-e-Insha (1927–1978)
  23. اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانااک نار پہ جان کو ہار گیا مشہور ہے اس کا افساناIbn-e-Insha (1927–1978)
  24. دل پیت کی آگ میں جلتا ہے ہاں جلتا رہے اسے جلنے دواس آگ سے لوگو دور رہو ٹھنڈی نہ کرو پنکھا نہ جھلوIbn-e-Insha (1927–1978)
  25. یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیںتم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیںIbn-e-Insha (1927–1978)
  26. ہر چند ابھی خود پر ظاہر میں اور مرے احباب نہیںیاروں پہ فدا ہونے والے کم یاب سہی نایاب نہیںGhaus Mohammad Ghausi (b. 1927)
  27. اک ہوک سی جب دل میں اٹھی جذبات ہمارے آ پہنچےالفاظ جو ذہن میں موزوں تھے ہونٹوں کے کنارے آ پہنچےB S Jain Jauhar (b. 1927)
  28. اک پردہ کالی مخمل کا آنکھوں پر چھانے لگتا ہےاک بھنور ہزاروں شکلوں کا دل کو دہلانے لگتا ہےMunir Niazi (1928–2006)
  29. ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھناپتھر کو گہر دیوار کو در کرگس کو ہما کیا لکھناHabib Jalib (1928–1993)
  30. جب یار نے رخت سفر باندھا کب ضبط کا پارا اس دن تھاہر درد نے دل کو سہلایا کیا حال ہمارا اس دن تھاAhmad Faraz (1931–2008)
  31. کیا چیز ہے یہ سعئ پیہم کیا جذبۂ کامل ہوتا ہےاللہ کو اگر منظور نہ ہو ہر مقصد باطل ہوتا ہےShakeb Jalali (1934–1966)
  32. ناموس وفا کا پاس رہا شکوہ بھی زباں تک لا نہ سکےاندر سے تو روئے ٹوٹ کے ہم پر ایک بھی اشک بہا نہ سکےParveen Fana Syed (1936–2010)
  33. موسم تو بدلتے ہیں لیکن کیا گرم ہوا کیا سرد ہوااے دوست ہمارے آنگن میں رہتی ہے ہمیشہ زرد ہواQaisar Shameem (1936–2021)
  34. بے حال سے ہم کیوں رہتے ہیں کیوں چاک ہے دامن کیا کہیےیہ جوگ لیا ہے برسوں سے ہم نے کس کارن کیا کہیےPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  35. باہر کا دھن آتا جاتا اصل خزانہ گھر میں ہےہر دھوپ میں جو مجھے سایا دے وہ سچا سایا گھر میں ہےObaidullah Aleem (1939–1998)
  36. کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیامیں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیاObaidullah Aleem (1939–1998)
  37. میں کیسے جیوں گر یہ دنیا ہر آن نئی تصویر نہ ہویہ آتے جاتے رنگ نہ ہوں اور لفظوں کی تنویر نہ ہوObaidullah Aleem (1939–1998)
  38. دیوالی کی رات آئی ہے تم دیپ جلائے بیٹھی ہومعصوم امنگوں کو اپنے سینے سے لگائے بیٹھی ہوWaseem Barelvi (b. 1940)
  39. جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہےہم مل کر شور مچاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  40. ہم چاند نگر پر جاتے ہی کھولیں گے ایک نیا مکتبتعلیم نہ ہوگی جس میں کبھی سب آزادی سے گھومیں گےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  41. مدت سے یہ عالم ہے دل کا ہنستا بھی نہیں روتا بھی نہیںماضی بھی کبھی دل میں نہ چبھا آئندہ کا سوچا بھی نہیںFahmida Riaz (1946–2018)
  42. دنیا کی لمبی راہوں پر ہم یوں تو چلتے جاتے ہیںکچھ ایسے لوگ بھی ملتے ہیں جو یاد ہمیشہ آتے ہیںFahmida Riaz (1946–2018)
  43. جب ہجر کے شہر میں دھوپ اتری میں جاگ پڑا تو خواب ہوامری سوچ خزاں کی شاخ بنی ترا چہرہ اور گلاب ہواMohsin Naqvi (1947–1996)
  44. شیشے سے زیادہ نازک تھا یہ شیشۂ دل جو ٹوٹ گیامت پوچھو کہ مجھ پر کیا گزری جب ہاتھ سے ساغر چھوٹ گیاDanish Farahi (1949–2023)
  45. ہمیں اپنی ذات سے عشق ہوا ہم اپنے لئے بیتاب ہوئےتم لوگ پرائے ہجر میں تھے تم اپنے لئے نایاب ہوئےVazahat Nseem (b. 1956)
  46. کوئی راز نہیں کوئی بھید نہیں سب ظاہر ہے تو چھپائیں کیاتم ضد پہ اڑے تم شک میں پڑے تم خود ہی کہو بتلائیں کیاKaleem Qaisar Balrampuri (b. 1958)
  47. ہے آج اندھیرا ہر جانب اور نور کی باتیں کرتے ہیںنزدیک کی باتوں سے خائف ہم دور کی باتیں کرتے ہیںObaidur Rahman (1961–2014)
  48. ہم جیسے دل مضطر کی طرح زخموں کا مداوا کون کرےاک چارہ گر دل کی خاطر پھر طرفہ تماشا کون کرےPandit Aks Lucknowi (b. 1964)
  49. بھیگی بھیگی برکھا رت کے منظر گیلے یاد کرودو ہونٹ رسیلے یاد کرو دو نین کٹیلے یاد کروGhaus Siwani (b. 1969)
  50. کیا عشق ہے جب ہو جائے گا تب بات سمجھ میں آئے گیجب ذہن کو دل سمجھائے گا تب بات سمجھ میں آئے گیIftikhar Raghib (b. 1973)