Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آنکھ کیا غم میں ترے نم سی ہوئی جاتی ہےزندگی شعلہ تھی شبنم سی ہوئی جاتی ہےZafar Sambhali (b. 1944)
  2. اس کے غم میں حیات بھول گئےرونق کائنات بھول گئےZafar Sambhali (b. 1944)
  3. بھول جاؤں تجھے ایسی کوئی تدبیر نہیںاور پا لوں تجھے ایسی مری تقدیر نہیںZafar Sambhali (b. 1944)
  4. بے وفا سے گلا کیا نہ گیالطف غم بے مزہ کیا نہ گیاZafar Sambhali (b. 1944)
  5. جانے شب فراق میں کیا یاد آ گیادل یوں تڑپ اٹھا کہ خدا یاد آ گیاZafar Sambhali (b. 1944)
  6. جب مری سمت حسیں یادوں کے پتھر برسےخیر مقدم کو چلے اشک بھی چشم تر سےZafar Sambhali (b. 1944)
  7. غیر کا وہ ہو گیا اچھا ہوااپنے حق میں جو ہوا اچھا ہواZafar Sambhali (b. 1944)
  8. کتنا ظالم مری چاہت کا مقدر نکلامیں جسے آئنہ سمجھا تھا وہ پتھر نکلاZafar Sambhali (b. 1944)
  9. کسی کی یاد میں مثل چراغ رہ گزر تنہاگزاری ہے شب غم ہم نے اکثر جاگ کر تنہاZafar Sambhali (b. 1944)
  10. کیسے کہہ دوں مجھ کو تنہائی میں یاد آتا ہے کونراز کی یہ بات ہے اور راز بتلاتا ہے کونZafar Sambhali (b. 1944)
  11. گیسوؤں کے اسیر ہیں ہم بھیقصۂ دل پذیر ہیں ہم بھیZafar Sambhali (b. 1944)
  12. مری نظر میں تو لفظ الفت خزاں بھی ہے اور بہار بھی ہےیہ راس آئے تو پھول بھی ہے نہ راس آئے تو خار بھی ہےZafar Sambhali (b. 1944)
  13. نشہ ہے تیری نگاہوں میں شرابوں کی طرحلوگ سرشار ہیں بے خود ہیں خرابوں کی طرحZafar Sambhali (b. 1944)
  14. ہم نے دیکھے تھے کبھی خواب سہانے کیا کیایاد آتے ہیں وہی گزرے زمانے کیا کیاZafar Sambhali (b. 1944)
  15. ہمیں تو خوابوں کی وادیوں میں حیات کو ہے تمام کرناتمہاری یادوں میں صبح کرنا تمہاری یادوں میں شام کرناZafar Sambhali (b. 1944)
  16. اب کے برس پھاگن میں کسی سے ایسی کھیلی ہولی سکھیپریت کے پکے رنگ سے جس نے رنگ دی من کی چولی سکھیZafar Sambhali (b. 1944)
  17. جب مرے نام ترے پیار کا خط آتا ہےچند لمحوں کو غم ہجر بھی مٹ جاتا ہےZafar Sambhali (b. 1944)
  18. لو پھر افق پہ آیا نظر عید کا ہلالپھر یاد آیا مجھ کو کوئی پیکر جمالZafar Sambhali (b. 1944)