Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آنے کو نظر میں مری سو فتنہ گر آئےتجھ سا نظر آیا ہے نہ تجھ سا نظر آئےرسا رامپوری
  2. آئینہ خود نمائی ان کو سکھا رہا ہےکیا قہر کر رہا ہے کیا ظلم ڈھا رہا ہےرسا رامپوری
  3. ان کی خلوت میں رساؔ بھی ہوگاکبھی یوں حکم خدا بھی ہوگارسا رامپوری
  4. پی کے کر لیتا ہوں توبہ جب سے یہ دستور ہےدل بھی روشن ہے مرا منہ پر بھی میرے نور ہےرسا رامپوری
  5. جی چاہا جدھر چھوڑ دیا تیر ادا کوچٹکی میں اڑائے ہوئے پھرتے ہیں قضا کورسا رامپوری
  6. دشمن کی بات جب تری محفل میں رہ گئیامید یاس بن کے مرے دل میں رہ گئیرسا رامپوری
  7. دل میں کسی کو رکھو دل میں رہو کسی کےسیکھو ابھی سلیقے کچھ روز دلبری کےرسا رامپوری
  8. راس آیا ہے مجھے وحشت میں مر جانا مراوہ مجھے روئے یہ کہہ کر ہائے دیوانا مرارسا رامپوری
  9. رساؔ کو دل میں رکھتے ہیں رساؔ کے جاننے والےوفا کی قدر کرتے ہیں وفا کے جاننے والےرسا رامپوری
  10. ساقی جو دئے جائے یہ کہہ کر کہ پئے جاتو میں بھی پئے جاؤں یہ کہہ کر کہ دیئے جارسا رامپوری
  11. نیچی نظروں سے نہ دیکھو سر محشر دیکھودادخواہوں کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھورسا رامپوری
  12. وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھہر آدمی کی بات ہے ہر آدمی کے ساتھرسا رامپوری
  13. عاشق کو تیرے لاکھ کوئی رہنما ملےتیرا پتا ملا ہے نہ تیرا پتا ملےرسا رامپوری
  14. کون سا عشق بتاں میں ہمیں صدمہ نہ ہوادرد فرقت نہ ہوا غم نہ ہوا کیا نہ ہوارسا رامپوری