Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اب یہ گل گلنار کب ہے خار ہے بیکار ہےآپ نے جب کہہ دیا بیکار ہے بیکار ہےCharagh Sharma (b. 1998)
  2. اڑتے ہیں گرتے ہیں پھر سے اڑتے ہیںاڑنے والے اڑتے اڑتے اڑتے ہیںCharagh Sharma (b. 1998)
  3. اوروں کی پیاس اور ہے اور اس کی پیاس اورکہتا ہے ہر گلاس پہ بس اک گلاس اورCharagh Sharma (b. 1998)
  4. تتلی سے دوستی نہ گلابوں کا شوق ہےمیری طرح اسے بھی کتابوں کا شوق ہےCharagh Sharma (b. 1998)
  5. تمہارا کیا ہے تمہیں صرف گیان دینا ہےہماری سوچو ہمیں امتحان دینا ہےCharagh Sharma (b. 1998)
  6. تھک جاتا ہوں روز کے آنے جانے میںمیرا بستر لگوا دو میخانے میںCharagh Sharma (b. 1998)
  7. چمن میں کون ببولوں کی ڈال کھینچتا ہےیہاں جو آتا ہے پھولوں کے گال کھینچتا ہےCharagh Sharma (b. 1998)
  8. عموماً ہم اکیلے بیٹھتے ہیںوہ بیٹھا ہے تو چلئے بیٹھتے ہیںCharagh Sharma (b. 1998)
  9. کچھ اس طرح دل سے عشق اس کا نکالنا ہےبغیر گلک کو توڑے سکہ نکالنا ہےCharagh Sharma (b. 1998)
  10. محاذ جنگ سے پہلے کہیں پڑاؤ بناؤندی پہ باندھ بنانے سے پہلے ناؤ بناؤCharagh Sharma (b. 1998)
  11. وہ صرف قصے کہانیوں کے معاملے تھے چراغ رکھ دےچراغ گھسنے سے کوئی جن ون نہیں نکلتے چراغ رکھ دےCharagh Sharma (b. 1998)
  12. وہ ہنس کے دیکھتی ہوتی تو اس سے بات کرتےکوئی امید بھی ہوتی تو اس سے بات کرتےCharagh Sharma (b. 1998)
  13. ہمارا عشق بھی یارانے کی کگار پہ تھاجب اس نے پیار کہا تھا زور یار پہ تھاCharagh Sharma (b. 1998)
  14. مرا کمرے سے بس نیندوں کا رشتہ تھااور اس زینے سے خوابوں کاCharagh Sharma (b. 1998)
  15. اب کے ملی شکست مری اور سے مجھےجتوا دیا گیا کسی کمزور سے مجھےCharagh Sharma (b. 1998)
  16. تمہیں یہ غم ہے کہ اب چٹھیاں نہیں آتیںہماری سوچو ہمیں ہچکیاں نہیں آتیںCharagh Sharma (b. 1998)
  17. خطائیں اس لئے کرتا ہوں میں کہ جانتا ہوںسزا مجھے ہی ملے گی خطا کروں نہ کروںCharagh Sharma (b. 1998)
  18. کوئی خط وت نہیں پھاڑا کوئی تحفہ نہیں توڑاکہ وہ دیکھے تو خود سوچے کہ دل توڑا نہیں توڑاCharagh Sharma (b. 1998)
  19. میرؔ جی عشق مانا کہ نعمت نہیں پر میں اس کو بلا بھی نہیں مانتامانتا ہوں خدائے سخن بھی تمہیں اور حکم خدا بھی نہیں مانتاCharagh Sharma (b. 1998)
  20. میں نے قبول کر لیا چپ چاپ وہ گلابجو شاخ دے رہی تھی تری اور سے مجھےCharagh Sharma (b. 1998)
  21. وہ شانت بیٹھا ہے کب سے میں شور کیوں نہ کروںبس ایک بار وہ کہہ دے کہ چپ تو چوں نہ کروںCharagh Sharma (b. 1998)
  22. ہاتھ بھر دوری پہ ہے قسمت کی چابی آپ کیایک چھوٹا سا قدم اور کامیابی آپ کیCharagh Sharma (b. 1998)