ہمارا عشق بھی یارانے کی کگار پہ تھا
Charagh Sharma (b. 1998)ہمارا عشق بھی یارانے کی کگار پہ تھا
جب اس نے پیار کہا تھا زور یار پہ تھا
میں روزگار محبت میں کم پگار پہ تھا
اور اتنی کم کہ غزل کا گزر ادھار پہ تھا
ہوا تھا قتل کل اس کے کسی دوانے کا
خدا کا شکر کہ الزام خاکسار پہ تھا