تمہارا کیا ہے تمہیں صرف گیان دینا ہے
Charagh Sharma (b. 1998)تمہارا کیا ہے تمہیں صرف گیان دینا ہے
ہماری سوچو ہمیں امتحان دینا ہے
انھوں نے اپنے مطابق سزا سنا دی ہے
ہمیں سزا کے مطابق بیان دینا ہے
یہ بے زبانوں کی محفل ہے دوست یاد رہے
یہاں خموشی کا مطلب زبان دینا ہے