Poetry
Rajaz Musamman Matwi Makhbun
رجز مثمن مطوی مخبون- فکر یہی ہے ہر گھڑی غم یہی صبح و شام ہےگر نہ ملا وہ کچھ دنوں کام یہاں تمام ہےنظام رامپوری
- تاب نہیں سکوں نہیں دل نہیں اب جگر نہیںاپنی نظر کدھر اٹھے کوئی ادھر ادھر نہیںنوح ناروی
- سجدوں کی رسم کہن کو ہوش گنوا کے بھول جاسنگ در حبیب پر سر کو جھکا کے بھول جاKhumar Barabankavi
- مجھ کو یہ جان و دل قبول نغمے کو نغمہ ہی سمجھساز یہ بیتتی ہے کیا یہ بھی کبھی کبھی سمجھKhumar Barabankavi
- رونے میں ابر تر کی طرح چشم کو میرے جوش ہےنالہ میں آہ رعد سا شور ہے اور خروش ہےعشق اورنگ آبادی
- عشق کو کائنات کا مقصد و مدعا سمجھپھر ترا ظرف ہے اسے درد سمجھ دوا سمجھسراج الدین ظفر
- ذوق نمو کو منزل دوست میں آ کے بھول جااس طرح بے نیاز ہو سر کو جھکا کے بھول جاسراج الدین ظفر
- بعد مکیں مکاں کا گر بام رہا تو کیا ہواآپ ہی جب رہے نہیں نام رہا تو کیا ہواغلام یحییٰ حضورعظیم آبادی
- آ گئی فصل نو بہار دشت میں وہ ہوا چلیسر پہ ہوا جنوں سوار عقل پیادہ پا چلیQadr Bilgrami
- لالے پڑے ہیں جان کے جینے کا اہتمام کرجن میں ہو کیف زندگی بہر خدا وہ کام کرامین حزیں سیالکوٹی
- آنکھ میں تیری شکل ہے دل میں ترا جمال ہےکس کو یہ فرصت خیال ہجر ہے یا وصال ہےVahshi Kanpuri
- عشق ستم پرست کیا حسن ستم شعار کیاہم بھی انہیں کے ہیں تو پھر اپنا بھی اعتبار کیاباسط بھوپالی
- شوق کو بے ادب کیا عشق کو حوصلہ دیاعذر نگاہ دوست نے جرم نظر سکھا دیاباسط بھوپالی
- روح کو آج ناز ہے اپنا وقار دیکھ کراس نے چڑھائیں تیوریاں میرا قرار دیکھ کرشوق قدوائی
- مجھ کو اتار حرف میں جان غزل بنا مجھےمیری ہی بات مجھ سے کر میرا کہا سنا مجھےYasmeen Habeeb
- ہم جو کسی پہاڑ پر اپنی دعا اتارتےکرتے کلام بعد میں پہلے خدا اتارتےNadeem Ajmal Adeem
- لطف گناہ میں ملا اور نہ مزہ ثواب میںعمر تمام کٹ گئی کاوش احتساب میںاثر صہبائی
- کیسے کروں میں ضبط راز تو ہی مجھے بتا کہ یوںاے دل زار شرح راز مجھ سے بھی تو چھپا کہ یوںS A Mehdi
- عشق میں تیرے کوہ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہوعیش و نشاط زندگی چھوڑ دیا جو ہو سو ہوشاہ نیاز احمد
- جوش جنوں میں رات دن سب سے رہا الگ الگمیں ہوں جدا الگ الگ لوگ جدا الگ الگنواب صدر محل صدر