Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. جور کب تک سہا کرے کوئیصبر کب تک کیا کرے کوئیمحمود رامپوری
  2. جہاں نہ دوست نہ گلچیں نہ باغباں میراپھر اس چمن میں رہے کیونکر آشیاں میرامحمود رامپوری
  3. خدا کی شان ہے ان میں اگر مہر و وفا ہوتیتو پھر یہ بت جدھر ہوتے ادھر خلق خدا ہوتیمحمود رامپوری
  4. دل سوز غم سے جلتا ہے لب پر فغاں نہیںیہ آگ بھی نئی ہے کہ جس میں دھواں نہیںمحمود رامپوری
  5. ظاہر فریب نرگس مستانہ ہو گیاکچھ ہوشیار اب دل دیوانہ ہو گیامحمود رامپوری
  6. غم فرقت سہا نہیں جاتاروز مر کر جیا نہیں جاتامحمود رامپوری
  7. مانا کہ سخت ہوتی ہے تیر و تبر کی چوٹلیکن بری بلا ہے کسی کی نظر کی چوٹمحمود رامپوری
  8. مجھے پہلے تم اک نظر دیکھ لیناجدھر چاہے جی پھر ادھر دیکھ لینامحمود رامپوری
  9. نیک و بد عشق میں جو ہے مری تقدیر میں ہےآپ وہ کیجئے جو آپ کی تدبیر میں ہےمحمود رامپوری
  10. وہ بھی کیا دن تھے کہ الفت کا سبق یاد نہ تھادرد ہمدرد نہ تھا غم مرا ہم زاد نہ تھامحمود رامپوری
  11. یہ سچ ہے ہر جگہ تم جلوہ گر ہووہ دیکھے جس کی آنکھیں ہوں نظر ہومحمود رامپوری
  12. جب ہوا وعدہ اور وفا نہ ہواپھر برابر ہے وہ ہوا نہ ہوامحمود رامپوری
  13. گھر میں نظر آتی نہیں غم خوار کی صورتتکتے ہیں پڑے ہم در و دیوار کی صورتمحمود رامپوری