Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اب دل کو ہم نے بندۂ جاناں بنا دیااک کافر ازل کو مسلماں بنا دیااقبال سہیل
  2. اسیروں میں بھی ہو جائیں جو کچھ آشفتہ سر پیداابھی دیوار زنداں میں ہوا جاتا ہے در پیدااقبال سہیل
  3. اف کیا مزا ملا ستم روزگار میںکیا تم چھپے تھے پردۂ لیل و نہار میںاقبال سہیل
  4. پیغام رہائی دیا ہر چند قضا نےدیکھا بھی نہ اس سمت اسیران وفا نےاقبال سہیل
  5. جو تصور سے ماورا نہ ہواوہ تو بندہ ہوا خدا نہ ہوااقبال سہیل
  6. حسن فطرت کی آبرو مجھ سےآب و گل میں ہے رنگ و بو مجھ سےاقبال سہیل
  7. زبانوں پر نہیں اب طور کا فسانہ برسوں سےتجلی گاہ ایمن ہے دل دیوانہ برسوں سےاقبال سہیل
  8. زنداں نصیب ہوں مرے قابو میں سر نہیںمیرا سجود ان کے لیے معتبر نہیںاقبال سہیل
  9. صدا فریاد کی آئے کہیں سےوہ ظالم بد گماں ہوگا ہمیں سےاقبال سہیل
  10. کہاں طاقت یہ روسی کو کہاں ہمت یہ جرمن کوکہ دیکھے چشم کج سے بھی مری شاخ نشیمن کواقبال سہیل
  11. نہ رہا ذوق رنگ و بو مجھ کواب نہ چھیڑ اے بہار تو مجھ کواقبال سہیل
  12. یہ عطر بیزیاں نہیں نسیم نوبہار کیاڑا کے لائی ہے صبا شمیم زلف یار کیاقبال سہیل
  13. گاندھیاقبال سہیل
  14. وہ سامنے جب آ جاتے ہیں سکتے کا سا عالم ہوتا ہےاس دل کی تباہی کیا کہئے امرت بھی جسے سم ہوتا ہےاقبال سہیل