Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. پوچھ لو گر جھوٹ کہتا ہوں دل ناکام سےصبح کی ہے آج بھی رو رو کے میں نے شام سےسید ہمایوں میرزا حقیر
  2. تڑپا کیا جو یہ دل مضطر تمام راتکاٹی ہے میں نے کیا کہوں کیوں کر تمام راتسید ہمایوں میرزا حقیر
  3. تیری زلف میں دل پھنسا چاہتا ہےیہ آباد گھر اب لٹا چاہتا ہےسید ہمایوں میرزا حقیر
  4. چھانتے خاک ہیں اس راہ سے آنے والےجی سے جاتے ہیں ترے کوچہ سے جانے والےسید ہمایوں میرزا حقیر
  5. دشمن کو لے کے ساتھ ستم گر ادھر بڑھاکچ درد سر گھٹا تھا کہ درد جگر بڑھاسید ہمایوں میرزا حقیر
  6. عاشق کے لیے ہجر کا آزار کہاں تکدکھ سہتا رہے آپ کا بیمار کہاں تکسید ہمایوں میرزا حقیر
  7. وہ نہ آیا کبھی ادھر افسوسغیر کا ہو گیا مگر افسوسسید ہمایوں میرزا حقیر
  8. درد دل اپنا سنانا چاہئےہنسنے والوں کو رلانا چاہئےسید ہمایوں میرزا حقیر
  9. کروں کس سے فریاد کیا ہو گیامرا یار مجھ سے جدا ہو گیاسید ہمایوں میرزا حقیر
  10. کیا دم نزع کوئی اور تمنا کرتےجب تلک دم نہ نکلتا اسے دیکھا کرتےسید ہمایوں میرزا حقیر
  11. مہندی پاؤں میں کیا لگانا تھایہ نہ آنے کا اک بہانا تھاسید ہمایوں میرزا حقیر