Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اک شخص جواں خاک بسر یاد تو ہوگاوہ اپنی نگاہوں کا اثر یاد تو ہوگانہال سیوہاروی
  2. بہار کا روپ بھی نگاہوں میں اک فریب بہار سا ہےحیات میں دل کشی نہیں ہے حیات میں انتشار سا ہےنہال سیوہاروی
  3. چارہ فرمائی دل رسم بتاں ہے تو سہیابھی کچھ مہر و محبت کا نشاں ہے تو سہینہال سیوہاروی
  4. دل نا مطمئن اندیشۂ برق تپاں میں ہےجو بے تابی قفس میں تھی وہی اب آشیاں میں ہےنہال سیوہاروی
  5. رابطہ ہے مجھے شیشے سے نہ پیمانے سےپھر وہ کیا بات ہے منسوب ہوں مے خانے سےنہال سیوہاروی
  6. زندگی زہر کا اک جام ہوئی جاتی ہےکیا سے کیا یہ مے گلفام ہوئی جاتی ہےنہال سیوہاروی
  7. گرمئ عشق کے بغیر لطف حیات رائیگاںعشق ہے زندگی کا روپ عشق سے زندگی جواںنہال سیوہاروی
  8. واہ فسون آب و گلدہر ہے اک رنگیں محفلنہال سیوہاروی
  9. ہوں کالبد خاک میں مہماں کوئی دن اورقسمت میں ہے پابندیٔ زنداں کوئی دن اورنہال سیوہاروی
  10. اڑا لیے ہیں کچھ ارباب گلستاں نے تو کیاہزار شیوۂ نو ہیں مری فغاں کے لیےنہال سیوہاروی
  11. جنوں تعلیم کچھ فرما رہا ہےخرد کا ساتھ چھوٹا جا رہا ہےنہال سیوہاروی
  12. عہد حاضر میں عیار صبح تو بدلا مگراے اندھیری رات تجھ کو بھی بدلنا چاہیئےنہال سیوہاروی
  13. یہی بے لوث محبت یہی غم خوارئ خلقاور معراج کسے کہتے ہیں انسانوں کینہال سیوہاروی