Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اقرار کسی دن ہے تو انکار کسی دنہو جائے گی اب آپ سے تکرار کسی دنBadr Wasti
  2. برا ہو کر بھی وہ اچھا بہت ہےوہ جیسا ہے نہیں بنتا بہت ہےBadr Wasti
  3. پھل درختوں سے گرے تھے آندھیوں میں تھال بھرمیرے حصے میں مگر آئے نہیں رومال بھرBadr Wasti
  4. تمہارے دل میں جو غم بسا ہے تو میں کہاں ہوںیہ میں نہیں کوئی دوسرا ہے تو میں کہاں ہوںBadr Wasti
  5. چراغوں میں اندھیرا ہے اندھیرے میں اجالے ہیںہمارے شہر میں کالی ہوا نے پر نکالے ہیںBadr Wasti
  6. دھانی سرمئی سبز گلابی جیسے ماں کا آنچل شامکیسے کیسے رنگ دکھائے روز لبالب چھاگل شامBadr Wasti
  7. ذہن اور دل میں جو رہتی ہے چبھن کھل جائےآئے کاغذ پہ تو سلمائے سخن کھل جائےBadr Wasti
  8. فکر اہل ہنر پہ بیٹھی ہےشاعری سیم و زر پہ بیٹھی ہےBadr Wasti
  9. کس کو فرصت کون پڑھے گا چہرے جیسا سچا سچروز عدالت میں چلتا ہے کھوٹا سکہ جھوٹا سچBadr Wasti
  10. وہ جب دے گا جو کچھ دے گا دے گا اپنے والوں کوویسے بھی کچھ ملتا کب ہے دھوپ میں تپنے والوں کوBadr Wasti
  11. خبر شاکی ہے تم مجھ کوفقط قصہ سمجھ کر ہی نظر انداز کرتے ہوBadr Wasti
  12. میں بھی کچھ خواب سر شبر تمنا لے کرسر میں عرفان غم ذات کا سودا لے کرBadr Wasti
  13. آج کل تو سب کے سب ٹی وی کے دیوانے ہوئےورنہ بچے تو لیا کرتے تھے پاگل کے مزےBadr Wasti
  14. پھل دار درختوں نے رجھایا تو مجھے بھیآزاد پرندوں کے لیے شاخ و ثمر کیاBadr Wasti
  15. عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیںBadr Wasti
  16. قاتل کی ساری سازشیں ناکام ہی رہیںچہرہ کچھ اور کھل اٹھا زہراب گر پیاBadr Wasti
  17. لہو کا آخری قطرہ نچوڑنے پر بھیتقاضے رینگتے رہتے ہیں رنگ و بو کے لئےBadr Wasti
  18. ہر شخص کو گمان کہ منزل نہیں ہے دوریہ تو بتائیے کہ پتہ کس کے پاس ہےBadr Wasti