Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آہ میں بے قرار کس کا ہوںکشتۂ انتظار کس کا ہوںمیر سوز
  2. اپنے نالے میں گر اثر ہوتاقطرۂ اشک بھی گہر ہوتامیر سوز
  3. اگر میں جانتا ہے عشق میں دھڑکا جدائی کاتو جیتے جی نہ لیتا نام ہرگز آشنائی کامیر سوز
  4. پاس رہ کر دیکھنا تیرا بڑا ارمان ہےمجھ کو سب مشکل ہے پیارے تجھ کو سب آسان ہےمیر سوز
  5. ترا ہم نے جس کو طلب گار دیکھااسے اپنی ہستی سے بے زار دیکھامیر سوز
  6. تو ہم سے جو ہم شراب ہوگابہتوں کا جگر کباب ہوگامیر سوز
  7. جتنا کوئی تجھ سے یار ہوگااتنا ہی خراب و خوار ہوگامیر سوز
  8. جس کا تجھ سا حبیب ہووے گاکون اس کا رقیب ہووے گامیر سوز
  9. جو ہم سے تو ملا کرے گابندہ تجھ کو دعا کرے گامیر سوز
  10. حسن کی گر زکوٰۃ پاؤں میںتو بھکاری ترا کہاؤں میںمیر سوز
  11. عشاق تیرے سب تھے پر زار تھا سو میں تھاجگ کے خرابہ اندر اک خوار تھا سو میں تھامیر سوز
  12. غمزۂ چشم شرمسار کہاںسر تو حاضر ہے تیغ یار کہاںمیر سوز
  13. کعبے ہی کا اب قصد یہ گمراہ کرے گاجو تم سے بتاں ہوگا سو اللہ کرے گامیر سوز
  14. محبت منہ پہ کرنا اور دل میں بے وفائی ہےیہ آئینہ یہاں کہتا ہے کیسی آشنائی ہےمیر سوز
  15. ناصحو دل کس کنے ہے کس کو سمجھاتے ہو تمکیوں دوانے ہو گئے ہو جان کیوں کھاتے ہو تممیر سوز
  16. ہمیں کون پوچھے ہے صاحبو نہ سوال میں نہ جواب میںنہ تو کوئی آدمی جانے ہے نہ حساب میں نہ کتاب میںمیر سوز
  17. یہ تیرا عشق کب کا آشنا تھاکہاں کا جان کو میری دھرا تھامیر سوز