Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آج کا جو کام تھا کل پر اٹھا کر رکھ دیامیں نے یوں ہر قیمتی موقع گنوا کر رکھ دیاTabish Raihan (b. 1986)
  2. پیار کا دشمن سارا زمانہ کل بھی تھا اور آج بھی ہےدنیا بدلی موسم بدلا لیکن میرا یار نہیںTabish Raihan (b. 1986)
  3. چھوڑ کے فرزانوں کی محفل تنہا اس دیوانے کوحضرت ناصح کیوں آ جاتے ہیں اکثر سمجھانے کوTabish Raihan (b. 1986)
  4. دشمن مرے پیچھے ہے تو دریا مرے آگےاب کوئی بچا ہی نہیں رستہ مرے آگےTabish Raihan (b. 1986)
  5. رونق جہاں کی سچ ہے فقط آدمی سے ہےلیکن نظام دہر بھی برہم اسی سے ہےTabish Raihan (b. 1986)
  6. سبھی دو گھڑی کے ہیں میہماں یہاں روز کس کا قیام ہےجو وفا کی راہ میں مٹ گئی اسی زندگی کو دوام ہےTabish Raihan (b. 1986)
  7. کسی کے آنکھ دکھانے سے کچھ نہیں ہوگاہم اہل حق ہیں ڈرانے سے کچھ نہیں ہوگاTabish Raihan (b. 1986)
  8. گیسوئے ہوش و متانت کو بکھرنے نہ دیامیں نے چاہت کو کبھی حد سے گزرنے نہ دیاTabish Raihan (b. 1986)
  9. نا اہل اور نکمے سوا اس کے کیا کریںبیٹھے ہر ایک شخص پہ بس تبصرہ کریںTabish Raihan (b. 1986)
  10. ہم نہ کہیں گے خود ہی بتاؤ کیا یہ اچھا کرتے ہوپھول سے نازک جسم کے اندر پتھر سا دل رکھتے ہوTabish Raihan (b. 1986)