Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. بھول کر پہلوئے امید میں آیا نہ گیاجو پتا ہم کو بتایا تھا وہ پایا نہ گیاعبد الہادی وفا
  2. بے کسی نے گھر بنایا میرے گھر کے سامنےرو رہا ہوں بیٹھ کر دیوار و در کے سامنےعبد الہادی وفا
  3. پھر رگ شعلۂ جاں سوز میں نشتر گزرانالہ کیوں آبلۂ دل سے الجھ کر گزراعبد الہادی وفا
  4. حیرت کو مژدہ گرم ہے بازار آئینہخوبان خود نما ہیں خریدار آئینہعبد الہادی وفا
  5. دل میں رہ کر چھپا کرے کوئیآنکھ بن کر حیا کرے کوئیعبد الہادی وفا
  6. دو جہاں کو نگہ عجز سے اکثر دیکھاہم نے امید کو حرماں کے برابر دیکھاعبد الہادی وفا
  7. کام آساں نظر آیا مجھے مشکل ہو کرحاصل عمر ملا حسرت حاصل ہو کرعبد الہادی وفا
  8. کیا گزر کیجئے صیاد دل آزار کے پاسبرگ گل پھینکتا ہے مرغ گرفتار کے پاسعبد الہادی وفا
  9. نہ ہوا پر نہ ہوا وہ بت خود سر اپناتجھ سے انصاف ہے اے داور محشر اپناعبد الہادی وفا
  10. ہاں درد نہاں رنگ کی تعبیر سے پوچھودل پر جو لگی چوٹ وہ تاثیر سے پوچھوعبد الہادی وفا
  11. ہر ایک کو ہر مرتبہ حاصل نہیں ہوتاآئینہ سکندر کے مقابل نہیں ہوتاعبد الہادی وفا
  12. پھر حشر کے پردہ میں تقدیر نظر آئیآئینۂ وحشت میں تصویر نظر آئیعبد الہادی وفا
  13. وہ ساغر شباب چھلکتا ہوا ہے کیاآنکھوں سے یہ تراوش رنگ ادا ہے کیاعبد الہادی وفا