Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اس بت کی زباں پر لو انورؔ پھر آج تمہارا نام آیاکیا جذب محبت جاگ اٹھا کیا جوش جنوں پھر کام آیاS. Nooruddin Anwar Bhopali
  2. تری نگاہ کے قابل نہیں تو کچھ بھی نہیںیہ دل خدا کی قسم دل نہیں تو کچھ بھی نہیںS. Nooruddin Anwar Bhopali
  3. عشق میں چور بھی ہوں پیروئے منصور بھی ہوںیعنی میں طور بھی ہوں برق سر طور بھی ہوںS. Nooruddin Anwar Bhopali
  4. لپٹ کر سو رہا ہوں لذت درد محبت سےیہ عشرت بعد مردن خاک میں ملتی ہے قسمت سےS. Nooruddin Anwar Bhopali
  5. مزہ الم میں نہیں لطف سوز جاں میں نہیںسبب یہ ہے کہ تپش پردۂ فغاں میں نہیںS. Nooruddin Anwar Bhopali
  6. نہ کوئی نغمہ ہوں نہ ساز خوش نوا ہوں میںشکست شیشۂ دل کی مگر صدا ہوں میںS. Nooruddin Anwar Bhopali
  7. نہ لائے دیکھنے کی تاب جلوہ دیکھنے والےتماشا بن گئے خود ہی تماشا دیکھنے والےS. Nooruddin Anwar Bhopali
  8. ہے میرے سامنے تصویر چشم یار ہنوزمیں پی رہا ہوں مئے حسن بار بار ہنوزS. Nooruddin Anwar Bhopali