Bang-e-Dara · 52 of 172
عجب واعظ کی دینداری ہے یا رب
Allama Iqbal
Bahrہزج مسدس محذوف
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
arooz scans 10 of 10 lines
عجب واعظ کی دیںداری ہے یا رب!
عداوت ہے اسے سارے جہاں سے
کوئی اب تک نہ یہ سمجھا کہ انساں
کہاں جاتا ہے، آتا ہے کہاں سے
وہیں سے رات کو ظلمت ملی ہے
چمک تارے نے پائی ہے جہاں سے
ہم اپنی دردمندی کا فسانہ
سُنا کرتے ہیں اپنے رازداں سے
بڑی باریک ہیں واعظ کی چالیں
لَرز جاتا ہے آوازِ اذاں سے