Bang-e-Dara · 42 of 172

ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

Allama Iqbal
Bahrرمل مثمن مشکول مسکّن
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
arooz scans 14 of 20 lines

چشتی نے جس زمیں میں پیغام حق سنایا

نانک نے جس چمن میں وحدت کا گیت گایا

تاتاریوں نے جس کو اپنا وطن بنایاarooz could not scan this line

جس نے حجازیوں سے دشت عرب چھڑایاarooz could not scan this line

میرا وطن وہی ہے ، میرا وطن وہی ہے

یونانیوں کو جس نے حیران کر دیا تھاarooz could not scan this line

سارے جہاں کو جس نے علم و ہنر دیا تھا

مٹی کو جس کی حق نے زر کا اثر دیا تھا

ترکوں کا جس نے دامن ہیروں سے بھر دیا تھا

میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے

ٹوٹے تھے جو ستارے فارس کے آسماں سے

پھر تاب دے کے جس نے چمکائے کہکشاں سے

وحدت کی لے سنی تھی دنیا نے جس مکاں سے

میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سےarooz could not scan this line

میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے

بندے کلیم جس کے ، پربت جہاں کے سینا

نوح نبی کا آ کر ٹھہرا جہاں سفیناarooz could not scan this line

رفعت ہے جس زمیں کی بام فلک کا زیناarooz could not scan this line

جنت کی زندگی ہے جس کی فضا میں جینا

میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے

A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.

Source: github.com (MIT (dataset); Iqbal (d. 1938) public domain)

Public domain — Allama Iqbal died in 1938

English translation as given in the Iqbal Demystified dataset. A translation is a separate work: the poem’s public-domain status does not extend to it.