Bang-e-Dara · 41 of 172

صبح کا ستارہ

Allama Iqbal
Bahrرمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
arooz scans 33 of 40 lines

لُطفِ ہمسایگیِ شمس و قمر کو چھوڑوںarooz could not scan this line

اور اس خدمتِ پیغامِ سحَر کو چھوڑوں

میرے حق میں تو نہیں تاروں کی بستی اچھّی

اس بلندی سے زمیں والوں کی پستی اچھّی

آسماں کیا، عدم آباد وطن ہے میرا

صبح کا دامنِ صد چاک کفن ہے میرا

میری قسمت میں ہے ہر روز کا مرنا جینا

ساقیِ موت کے ہاتھوں سے صبُوحی پینا

نہ یہ خدمت، نہ یہ عزّت، نہ یہ رفعت اچھّی

اس گھڑی بھر کے چمکنے سے تو ظُلمت اچھّی

میری قُدرت میں جو ہوتا تو نہ اختر بنتا

قعرِ دریا میں چمکتا ہُوا گوہر بنتا

واں بھی موجوں کی کشاکش سے جو دل گھبراتا

چھوڑ کر بحر کہیں زیبِ گلُو ہو جاتاarooz could not scan this line

ہے چمکنے میں مزا حُسن کا زیور بن کر

زینتِ تاجِ سرِ بانوئے قیصر بن کرarooz could not scan this line

ایک پتھّر کے جو ٹکڑے کا نصیبا جاگا

خاتمِ دستِ سلیماں کا نگیں بن کے رہا

ایسی چنروں کا مگر دہر میں ہے کام شکستarooz could not scan this line

ہے گُہر ہائے گراں مایہ کا انجام شکست

زندگی وہ ہے کہ جو ہو نہ شناسائے اجل

کیا وہ جینا ہے کہ ہو جس میں تقاضائے اجل

ہے یہ انجام اگر زینتِ عالم ہو کر

کیوں نہ گر جاؤں کسی پھول پہ شبنم ہو کر!

کسی پیشانی کے افشاں کے ستاروں میں رہوں

کس مظلوم کی آہوں کے شراروں میں رہوںarooz could not scan this line

اشک بن کر سرِمژگاں سے اٹک جاؤں میںarooz could not scan this line

کیوں نہ اُس بیوی کی آنکھوں سے ٹپک جاؤں میں

جس کا شوہر ہو رواں ہو کے زرہ میں مستور

سُوئے میدان وغا، حُبِّ وطن سے مجبورarooz could not scan this line

یاس و اُمیّد کا نظّارہ جو دِکھلاتی ہو

جس کی خاموشی سے تقریر بھی شرماتی ہو

جس کو شوہر کی رضا تابِ شکیبائی دے

اور نگاہوں کو حیا طاقتِ گویائی دے

زرد، رُخصت کی گھڑی، عارضِ گُلگوں ہو جائے

کششِ حُسن غمِ ہجر سے افزوں ہو جائے

لاکھ وہ ضبط کرے پر میں ٹپک ہی جاؤں

ساغرِ دیدۂ پُرنم سے چھلک ہی جاؤں

خاک میں مل کے حیاتِ ابدی پا جاؤں

عشق کا سوز زمانے کو دِکھاتا جاؤں

A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.

Source: ur.wikisource.org (PD-Pakistan)

Public domain — Allama Iqbal died in 1938

English translation as given in the Iqbal Demystified dataset. A translation is a separate work: the poem’s public-domain status does not extend to it.