غرہ شوال
غرہء شوال! اے نور نگاہ روزہ دارarooz could not scan this line
آ کہ تھے تیرے لیے مسلم سراپا انتظار
تیری پیشانی پہ تحریر پیام عید ہےarooz could not scan this line
شام تیری کیا ہے ، صبح عیش کی تمید ہےarooz could not scan this line
سرگزشت ملت بیضا کا تو آئینہ ہےarooz could not scan this line
اے مہ نو! ہم کو تجھ سے الفت دیرینہ ہےarooz could not scan this line
جس علم کے سائے میں تیغ آزما ہوتے تھے ہم
دشمنوں کے خون سے رنگیں قبا ہوتے تھے ہم
تیری قسمت میں ہم آغوشی اسی رایت کی ہے
حسن روز افزوں سے تیرے آبرو ملت کی ہے
آشنا پرور ہے قوم اپنی ، وفا آئیں ترا
ہے محبت خیز یہ پیراہن سیمیں تراarooz could not scan this line
اوج گردوں سے ذرا دنیا کی بستی دیکھ لے
!اپنی رفعت سے ہمارے گھر کی پستی دیکھ لے
قافلے دیکھ اور ان کی برق رفتاری بھی دیکھ
رہر و درماندہ کی منزل سے بیزاری بھی دیکھarooz could not scan this line
دیکھ کر تجھ کو افق پر ہم لٹاتے تھے گہر
اے تہی ساغر! ہماری آج ناداری بھی دیکھ
فرقہ آرائی کی زنجیروں میں ہیں مسلم اسیر
اپنی آزادی بھی دیکھ ، ان کی گرفتاری بھی دیکھ
دیکھ مسجد میں شکست رشتہ تسبیح شیخarooz could not scan this line
بت کدے میں برہمن کی پختہ زناری بھی دیکھ
کافروں کی مسلم آئینی کا بھی نظارہ کر
اور اپنے مسلموں کی مسلم آزاری بھی دیکھ
بارش سنگ حوادث کا تماشائی بھی ہوarooz could not scan this line
امت مرحوم کی آئینہ دیواری بھی دیکھarooz could not scan this line
ہاں ، تملق پیشگی دیکھ آبرو والوں کی تو
اور جو بے آبرو تھے ، ان کی خود داری بھی دیکھ
جس کو ہم نے آشنا لطف تکلم سے کیاarooz could not scan this line
اس حریف بے زباں کی گرم گفتاری بھی دیکھarooz could not scan this line
ساز عشرت کی صدا مغرب کے ایوانوں میں سن
اور ایراں میں ذرا ماتم کی تیاری بھی دیکھ
چاک کر دی ترک ناداں نے خلافت کی قبا
سادگی مسلم کی دیکھ ، اوروں کی عیاری بھی دیکھ
صورت آئینہ سب کچھ دیکھ اور خاموش رہarooz could not scan this line
شورش امروز میں محو سرود دوش رہarooz could not scan this line
A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.