Bang-e-Dara · 117 of 172

شمع اور شاعر

Allama Iqbal
Bahrرمل مثمن محذوف
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
arooz scans 152 of 172 lines

شاعر

دوش می گُفتم بہ شمعِ منزلِ ویرانِ خویشarooz could not scan this line

گیسوے تو از پرِ پروانہ دارد شانہ اےarooz could not scan this line

در جہاں مثلِ چراغِ لالۂ صحرا ستم

نے نصیبِ محفلے نے قسمتِ کاشانہ اے

مدّتے مانندِ تو من ہم نفَس می سوختمarooz could not scan this line

در طوافِ شعلہ ام بالے نہ زد پروانہ اے

می تپد صد جلوہ در جانِ اَمل فرسُودِ من

بر نمی خیزد ازیں محفل دلِ دیوانہ اے

از کُجا ایں آتشِ عالم فروز اندوختیarooz could not scan this line

کرمکِ بے مایہ را سوزِ کلیم آموختی

شمع

مجھ کو جو موجِ نفَس دیتی ہے پیغامِ اجل

لب اسی موجِ نفَس سے ہے نوا پیرا ترا

میں تو جلتی ہوں کہ ہے مضمر مری فطرت میں سوز

تُو فروزاں ہے کہ پروانوں کو ہو سودا ترا

گِریہ ساماں مَیں کہ میرے دل میں ہے طوفانِ اشک

شبنم افشاں تُو کہ بزمِ گُل میں ہو چرچا ترا

گُل بہ دامن ہے مری شب کے لہُو سے میری صبح

ہے ترے امروز سے ناآشنا فردا ترا

یوں تو روشن ہے مگر سوزِ درُوں رکھتا نہیں

شُعلہ ہے مثلِ چراغِ لالۂ صحرا ترا

سوچ تو دل میں، لقب ساقی کا ہے زیبا تجھے؟

انجمن پیاسی ہے اور پیمانہ بے صہبا ترا!

اور ہے تیرا شعار، آئینِ ملّت اور ہے

زِشت رُوئی سے تری آئینہ ہے رُسوا ترا

کعبہ پہلو میں ہے اور سودائیِ بُت خانہ ہے

کس قدر شوریدہ سر ہے شوقِ بے پروا ترا

قیس پیدا ہوں تری محفل میں! یہ ممکن نہیں

تنگ ہے صحرا ترا، محمل ہے بے لیلا ترا

اے دُرِ تابندہ، اے پروَردۂ آغوشِ موج!

لذّتِ طوفاں سے ہے ناآشنا دریا ترا

اب نوا پیرا ہے کیا، گُلشن ہُوا برہم ترا

بے محل تیرا ترنّم، نغمہ بے موسم ترا

تھا جنھیں ذوقِ تماشا، وہ تو رخصت ہو گئے

لے کے اب تُو وعدۂ دیدارِ عام آیا تو کیا

انجمن سے وہ پُرانے شعلہ آشام اُٹھ گئے

ساقیا! محفل میں تُو آتش بجام آیا تو کیا

آہ، جب گُلشن کی جمعیّت پریشاں ہو چکی

پھُول کو بادِ بہاری کا پیام آیا تو کیا

آخرِ شب دید کے قابل تھی بِسمل کی تڑپarooz could not scan this line

صبحدم کوئی اگر بالائے بام آیا تو کیا

بُجھ گیا وہ شعلہ جو مقصودِ ہر پروانہ تھا

اب کوئی سودائیِ سوزِ تمام آیا تو کیا

پھُول بے پروا ہیں، تُو گرمِ نوا ہو یا نہ ہو

کارواں بے حِس ہے، آوازِ درا ہو یا نہ ہو

شمعِ محفل ہو کے تُو جب سوز سے خالی رہا

تیرے پروانے بھی اس لذّت سے بیگانے رہے

رشتۂ اُلفت میں جب ان کو پرو سکتا تھا تُو

پھر پریشاں کیوں تری تسبیح کے دانے رہے

شوقِ بے پروا گیا، فکرِ فلک پیما گیا

تیری محفل میں نہ دیوانے نہ فرزانے رہےarooz could not scan this line

وہ جگر سوزی نہیں، وہ شعلہ آشامی نہیں

فائدہ پھر کیا جو گِردِ شمع پروانے رہے

خیر، تُو ساقی سہی لیکن پِلائے گا کسے

اب نہ وہ مے کش رہے باقی نہ مے‌خانے رہے

رو رہی ہے آج اک ٹوٹی ہُوئی مِینا اُسے

کل تلک گردش میں جس ساقی کے پیمانے رہے

آج ہیں خاموش وہ دشتِ جُنوں پروَر جہاں

رقص میں لیلیٰ رہی، لیلیٰ کے دیوانے رہے

وائے ناکامی! متاعِ کارواں جاتا رہا

کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا

جن کے ہنگاموں سے تھے آباد ویرانے کبھیarooz could not scan this line

شہر اُن کے مِٹ گئے آبادیاں بَن ہو گئیں

سطوَتِ توحید قائم جن نمازوں سے ہوئی

وہ نمازیں ہند میں نذرِ برہمن ہو گئیں

دہر میں عیشِ دوام آئِیں کی پابندی سے ہے

موج کو آزادیاں سامانِ شیون ہو گئیں

خود تجلّی کو تمنّا جن کے نظّاروں کی تھی

وہ نگاہیں نا اُمیدِ نُورِ ایمن ہوگئیں

اُڑتی پھرتی تھیں ہزاروں بُلبلیں گُلزار میں

دل میں کیا آئی کہ پابندِ نشیمن ہو گئیں

وسعتِ گردُوں میں تھی ان کی تڑپ نظّارہ سوز

بجلیاں آسودۂ دامانِ خرمن ہو گئیں

دیدۂ خُونبار ہو منّت کشِ گُلزار کیوںarooz could not scan this line

اشکِ پیہم سے نگاہیں گُل بہ دامن ہو گئیں

شامِ غم لیکن خبر دیتی ہے صبحِ عید کی

ظُلمتِ شب میں نظر آئی کرن اُمّید کی

مُژدہ اے پیمانہ بردارِ خُمِستانِ حجاز!

بعد مُدّت کے ترے رِندوں کو پھر آیا ہے ہوش

نقدِ خودداری بہائے بادۂ اغیار تھی

پھر دکاں تیری ہے لبریزِ صدائے ناؤ نوش

ٹُوٹنے کو ہے طلسمِ ماہ سیمایانِ ہندarooz could not scan this line

پھر سلیمیٰ کی نظر دیتی ہے پیغامِ خروش

پھر یہ غوغا ہے کہ لاساقی شرابِ خانہ ساز

دل کے ہنگامے مئے مغرب نے کر ڈالے خموش

نغمہ پیرا ہو کہ یہ ہنگامِ خاموشی نہیں

ہے سحَر کا آسماں خورشید سے مینا بدوش

در غمِ دیگر بسوز و دیگراں را ہم بسوز

گُفتمت روشن حدیثے گر توانی دار گوش!

کہہ گئے ہیں شاعری جُزویست از پیغمبری

ہاں سُنا دے محفلِ ملّت کو پیغامِ سروش

آنکھ کو بیدار کر دے وعدۂ دیدار سے

زندہ کر دے دل کو سوزِ جوہرِ گفتار سے

رہزنِ ہمّت ہُوا ذوقِ تن آسانی ترا

بحر تھا صحرا میں تُو، گلشن میں مثلِ جُو ہواarooz could not scan this line

اپنی اصلیّت پہ قائم تھا تو جمعیّت بھی تھیarooz could not scan this line

چھوڑ کر گُل کو پریشاں کاروانِ بُو ہوا

زندگی قطرے کی سِکھلاتی ہے اسرارِ حیاتarooz could not scan this line

یہ کبھی گوہر، کبھی شبنم، کبھی آنسو ہُوا

پھر کہیں سے اس کو پیدا کر، بڑی دولت ہے یہ

زندگی کیسی جو دل بیگانۂ پہلو ہوا

آبرو باقی تری مِلّت کی جمعیّت سے تھی

جب یہ جمعیّت گئی، دنیا میں رُسوا تُو ہوا

فرد قائم ربطِ مِلّت سے ہے، تنہا کچھ نہیں

موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں

پردۂ دل میں محبّت کو ابھی مستور رکھ

یعنی اپنی مے کو رُسوا صُورتِ مِینا نہ کرarooz could not scan this line

خیمہ زن ہو وادیِ سِینا میں مانندِ کلیم

شُعلۂ تحقیق کو غارت گرِ کاشانہ کر

شمع کو بھی ہو ذرا معلوم انجامِ ستم

صَرفِ تعمیرِ سحَر خاکسترِ پروانہ کر

تُو اگر خود دار ہے، منّت کشِ ساقی نہ ہو

عین دریا میں حباب‌آسا نگُوں پیمانہ کرarooz could not scan this line

کیفیت باقی پُرانے کوہ و صحرا میں نہیںarooz could not scan this line

ہے جُنوں تیرا نیا، پیدا نیا ویرانہ کر

خاک میں تجھ کو مُقدّر نے مِلایا ہے اگر

تو عصا اُفتاد سے پیدا مثالِ دانہ کر

ہاں، اسی شاخِ کُہن پر پھر بنا لے آشیاں

اہلِ گُلشن کو شہیدِ نغمۂ مستانہ کر

اس چمن میں پیروِ بُلبل ہو یا تلمیذِ گُلarooz could not scan this line

یا سراپا نالہ بن جا یا نوا پیدا نہ کر

کیوں چمن میں بے صدا مثلِ رمِ شبنم ہے تُو

لب کُشا ہو جا، سرودِ بربطِ عالم ہے تُو

آشنا اپنی حقیقت سے ہو اے دہقاں ذرا

دانہ تو، کھیتی بھی تو، باراں بھی تو، حاصل بھی تُو

آہ، کس کی جُستجو آوارہ رکھتی ہے تجھے

راہ تُو، رہرو بھی تُو، رہبر بھی تُو، منزل بھی تُو

کانپتا ہے دل ترا اندیشۂ طوفاں سے کیا

ناخدا تو، بحر تو، کشتی بھی تو، ساحل بھی تُوarooz could not scan this line

دیکھ آ کر کوچۂ چاکِ گریباں میں کبھی

قیس تو، لیلیٰ بھی تو، صحرا بھی تو، محمل بھی تُو

وائے نادانی کہ تُو محتاجِ ساقی ہو گیا

مے بھی تو، مِینا بھی تو، ساقی بھی تو، محفل بھی تُو

شُعلہ بن کر پھُونک دے خاشاکِ غیر اللہ کو

خوفِ باطل کیا کہ ہے غارت گرِ باطل بھی تُو

بے خبر! تُو جوہرِ آئینۂ ایّام ہے

تُو زمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے

اپنی اصلیّت سے ہو آگاہ اے غافل کہ تُوarooz could not scan this line

قطرہ ہے، لیکن مثالِ بحرِ بے پایاں بھی ہےarooz could not scan this line

کیوں گرفتارِ طلسمِ ہیچ مقداری ہے تُو

دیکھ تو پوشیدہ تجھ میں شوکتِ طوفاں بھی ہے

سینہ ہے تیرا امِیں اُس کے پیامِ ناز کا

جو نظامِ دہر میں پیدا بھی ہے، پنہاں بھی ہے

ہفت کِشور جس سے ہو تسخیر بے تیغ و تفنگ

تُو اگر سمجھے تو تیرے پاس وہ ساماں بھی ہے

اب تلک شاہد ہے جس پر کوہِ فاراں کا سکُوت

اے تغافل پیشہ! تجھ کو یاد وہ پیماں بھی ہے؟

تُو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا

ورنہ گُلشن میں علاجِ تنگیِ داماں بھی ہے

دل کی کیفیّت ہے پیدا پردۂ تقریر میں

کِسوتِ مِینا میں مے مستُور بھی، عُریاں بھی ہے

پھُونک ڈالا ہے مری آتش نوائی نے مجھے

اور میری زندگانی کا یہی ساماں بھی ہے

راز اس آتش نوائی کا مرے سینے میں دیکھ

جلوۂ تقدیر میرے دل کے آئینے میں دیکھ!

آسماں ہوگا سحَر کے نور سے آئینہ پوش

اور ظُلمت رات کی سیماب پا ہو جائے گی

اس قدر ہوگی ترنّم آفریں بادِ بہار

نکہتِ خوابیدہ غنچے کی نوا ہو جائے گی

آ ملیں گے سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاک

بزمِ گُل کی ہم نفَس بادِ صبا ہو جائے گی

شبنم افشانی مری پیدا کرے گی سوز و ساز

اس چمن کی ہر کلی درد آشنا ہو جائے گی

دیکھ لو گے سطوَتِ رفتارِ دریا کا مآل

موجِ مضطر ہی اسے زنجیرِ پا ہو جائے گی

پھر دلوں کو یاد آ جائے گا پیغامِ سجود

پھر جبیں خاکِ حرم سے آشنا ہو جائے گی

نالۂ صیّاد سے ہوں گے نوا ساماں طیور

خُونِ گُلچیں سے کلی رنگیں قبا ہو جائے گیarooz could not scan this line

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے، لب پہ آ سکتا نہیں

محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

شب گریزاں ہو گی آخر جلوۂ خورشید سے

یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے

A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.

Source: ur.wikisource.org (PD-Pakistan)

Public domain — Allama Iqbal died in 1938

English translation as given in the Iqbal Demystified dataset. A translation is a separate work: the poem’s public-domain status does not extend to it.