نہ ہو طُغیانِ مشتاقی تو مَیں رہتا نہیں باقی
نہ ہو طُغیانِ مشتاقی تو مَیں رہتا نہیں باقی
کہ میری زندگی کیا ہے، یہی طُغیانِ مشتاقی
مجھے فطرت نَوا پر پے بہ پے مجبور کرتی ہے
ابھی محفل میں ہے شاید کوئی درد آشنا باقی
وہ آتش آج بھی تیرا نشیمن پھُونک سکتی ہے
طلب صادق نہ ہو تیری تو پھر کیا شکوۂ ساقی!
نہ کر افرنگ کا اندازہ اس کی تابناکی سےarooz could not scan this line
کہ بجلی کے چراغوں سے ہے اس جوہر کی برّاقی
دلوں میں ولولے آفاقگیری کے نہیں اُٹھتےarooz could not scan this line
نگاہوں میں اگر پیدا نہ ہو اندازِ آفاقی
خزاں میں بھی کب آ سکتا تھا میں صیّاد کی زد میں
مری غمّاز تھی شاخِ نشیمن کی کم اوراقی
اُلٹ جائیں گی تدبیریں، بدل جائیں گی تقدیریں
حقیقت ہے، نہیں میرے تخّیل کی یہ خلّاقی
A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.