Bal-e-Jibril · 158 of 179
سنیما
Allama Iqbal
Bahrمتقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
arooz scans 8 of 8 lines
وہی بُت فروشی، وہی بُت گری ہے
سنیما ہے یا صنعتِ آزری ہے
وہ صنعت نہ تھی، شیوۂ کافری تھا
یہ صنعت نہیں، شیوۂ ساحری ہے
وہ مذہب تھا اقوامِ عہدِ کُہَن کا
یہ تہذیبِ حاضر کی سوداگری ہے
وہ دُنیا کی مٹّی، یہ دوزخ کی مٹّی
وہ بُت خانہ خاکی، یہ خاکستری ہے