Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. ابھرتی ڈوبتی سانسوں کا سلسلہ کیوں ہےکبھی یہ سوچ کہ جو کچھ ہوا ہوا کیوں ہےObaid Haris (b. 1990)
  2. دلوں کے زخم بھرتے کیوں نہیں ہیںہم اس پر غور کرتے کیوں نہیں ہیںObaid Haris (b. 1990)
  3. عجب اشکوں کی بارش ہو گئی ہےدلوں کی گرد ساری دھو گئی ہےObaid Haris (b. 1990)
  4. مشینیں کام اپنا کر رہی ہیںہمیں بھی اپنے جیسا کر رہی ہیںObaid Haris (b. 1990)
  5. ہر طرف نالہ و فریاد کے منظر دیکھیںتجھ کو دیکھیں کہ ترا شہر ستم گر دیکھیںObaid Haris (b. 1990)
  6. ہماری ذات میں بستے سبھی ہیںہم اچھے ہیں تو پھر اچھے سبھی ہیںObaid Haris (b. 1990)
  7. اپنا سچ اس کو سنانے کے لیےہم کو قصوں کا حوالہ چاہیئےObaid Haris (b. 1990)
  8. انہیں آگے نکل جانے دو حارثؔبلائیں کب سے پیچھا کر رہی ہیںObaid Haris (b. 1990)
  9. تہہ بہ تہہ کھلتی ہی رہتی ہے سدامیرؔ کے دیوان سی ہے زندگیObaid Haris (b. 1990)
  10. خالی دیوار بری لگتی ہےمیری تصویر ہی رہنے دیتےObaid Haris (b. 1990)
  11. صدائیں ڈوبتی ہیں جبخموشی مسکراتی ہےObaid Haris (b. 1990)
  12. کھولو نہ کوئی عیب کسی کا بھی یہاں پرآسیب کو مل جائے گا دروازہ کھلا ساObaid Haris (b. 1990)
  13. نیا چار دن میں پرانا ہوایہی سب ہوا تو نیا کیا ہواObaid Haris (b. 1990)
  14. وقت بدلا سوچ بدلی بات بدلیہم سے بچے کہہ رہے ہیں ہم نئے ہیںObaid Haris (b. 1990)
  15. ہم کتابوں میں جسے پاتے ہیں حارثؔآدمی ویسا کوئی ملتا کہاں ہےObaid Haris (b. 1990)