Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آئے ہیں فاتحہ کو وہ گیسو سنوار کےچمکے نصیب آج ہمارے مزار کےنشتر چھپروی
  2. اک غیر کہ محفل سے اٹھایا نہیں جاتااک میں کہ کبھی ساتھ بٹھایا نہیں جاتانشتر چھپروی
  3. ان کی باتوں کو کچھ قیام نہیںصبح کہتے ہیں ہاں تو شام نہیںنشتر چھپروی
  4. تم ہجر کے جھگڑوں کو مٹا کیوں نہیں دیتےبگڑی ہوئی تقدیر بنا کیوں نہیں دیتےنشتر چھپروی
  5. جب عشق کا جنوں مرے سر پر سوار تھادل کو قرار تھا نہ جگر کو قرار تھانشتر چھپروی
  6. درد وہ تو نے دیا جس کا مداوا نہ ہواتیرا بیمار مسیحا سے بھی اچھا نہ ہوانشتر چھپروی
  7. عبث فکر دوا میں ہے پریشاں چارہ گر میرامرا سر جائے گا تو جائے گا یہ درد سر میرانشتر چھپروی
  8. کیا بچے دل جان لیوا اس کا ہر انداز ہےغمزہ ہے عشوہ ہے شوخی ہے ادا ہے ناز ہےنشتر چھپروی
  9. میں کیا کہوں کہ حال ہے کیا ہجر یار میںدل اختیار میں نہ جگر اختیار میںنشتر چھپروی
  10. نہ بکھرایا کرو تم بیٹھے بیٹھے زلف پیچاں کوخدا کے واسطے دیکھو مرے حال پریشاں کونشتر چھپروی
  11. وہ بھی کیا دن تھے کہ جب چاہ نہ تھی پیار نہ تھاہجر کا رنج نہ تھا عشق کا آزار نہ تھانشتر چھپروی
  12. تیر مژگاں کو تو پیکان قضا کہتے ہیںپر نگاہ غلط انداز کو کیا کہتے ہیںنشتر چھپروی
  13. نہ جس میں آرزو ہوتی نہ جس میں مدعا ہوتامجھے بھی ایک دل یا رب کوئی ایسا دیا ہوتانشتر چھپروی