Zarb-e-Kaleem · 74 of 202
اسرار پیدا
Allama Iqbal
Bahrہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
arooz scans 8 of 8 lines
اُس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہو جس کے جوانوں کی خودی صُورتِ فولاد
ناچیز جہانِ مہ و پرویں ترے آگے
وہ عالَم مجبور ہے، تُو عالَمِ آزاد
موجوں کی تپِش کیا ہے، فقط ذوقِ طلب ہے
پنہاں جو صَدف میں ہے، وہ دولت ہے خدا داد
شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گِرتا
پُر دَم ہے اگر تُو تو نہیں خطرۂ اُفتاد