Zarb-e-Kaleem · 198 of 202
قوموں کے لیے موت ہے مرکز سے جُدائی
Allama Iqbal
Bahrہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
arooz scans 10 of 10 lines
قوموں کے لیے موت ہے مرکز سے جُدائی
ہو صاحبِ مرکز تو خودی کیا ہے، خدائی!
جو فقر ہُوا تلخیِ دوراں کا گِلہ مند
اُس فقر میں باقی ہے ابھی بُوئے گدائی
اس دور میں بھی مردِ خُدا کو ہے میَسّر
جو معجزہ پربت کو بنا سکتا ہے رائی
در معرکہ بے سوزِ تو ذوقے نتواں یافت
اے بندۂ مومن تو کجائی، تو کجائی
خورشید! سرا پردۂ مشرق سے نکل کر
پہنا مرے کُہسار کو ملبوسِ حنائی