Zarb-e-Kaleem · 136 of 202

شاعر

Allama Iqbal
Bahrہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
arooz scans 10 of 10 lines

مشرق کے نیَستاں میں ہے محتاجِ نفَس نَے

شاعر! ترے سینے میں نفَس ہے کہ نہیں ہے

تاثیرِ غلامی سے خودی جس کی ہوئی نرم

اچھّی نہیں اُس قوم کے حق میں عجمی لَے

شیشے کی صُراحی ہو کہ مٹّی کا سبُو ہو

شمشیر کی مانند ہو تیزی میں تری مَے

ایسی کوئی دُنیا نہیں افلاک کے نیچے

بے معرکہ ہاتھ آئے جہاں تختِ جم و کے

ہر لحظہ نیا طُور، نئی برقِ تجلّی

اللہ کرے مرحلۂ شوق نہ ہو طے!

Source: ur.wikisource.org (PD-Pakistan)

Public domain — Allama Iqbal died in 1938

English translation as given in the Iqbal Demystified dataset. A translation is a separate work: the poem’s public-domain status does not extend to it.