الٰہی عقلِ خجستہ پے کو ذرا سی دیوانگی سِکھا دے
الٰہی عقلِ خجستہ پے کو ذرا سی دیوانگی سِکھا دےarooz could not scan this line
اسے ہے سودائے بخیہ کاری، مجھے سرِ پیرہن نہیں ہے
مِلا محبّت کا سوز مجھ کو تو بولے صبحِ ازل فرشتے
مثالِ شمعِ مزار ہے تُو، تری کوئی انجمن نہیں ہے
یہاں کہاں ہم نفَس میسّر، یہ دیس ناآشنا ہے اے دل!
وہ چیز تُو مانگتا ہے مجھ سے کہ زیرِ چرخِ کُہن نہیں ہے
نرالا سارے جہاں سے اس کو عرب کے معمارؐ نے بنایاarooz could not scan this line
بِنا ہمارے حصارِ ملّت کی اتّحادِ وطن نہیں ہے
کہاں کا آنا، کہاں کا جانا، فریب ہے امتیازِ عقبیٰ
نمُود ہر شے میں ہے ہماری، کہیں ہمارا وطن نہیں ہے
مُدیرِ ’مخزن‘ سے کوئی اقبالؔ جا کے میرا پیام کہہ دے
جو کام کچھ کر رہی ہیں قومیں، اُنھیں مذاقِ سخن نہیں ہے
A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.