داغ
عظمتِ غالبؔ ہے اک مدّت سے پیوندِ زمیںarooz could not scan this line
مہدیِ مجروحؔ ہے شہرِ خموشاں کا مکیں
توڑ ڈالی موت نے غربت میں مینائے امیرؔ
چشمِ محفل میں ہے اب تک کیفِ صہبائے امیرؔ
آج لیکن ہمنوا! سارا چمن ماتم میں ہےarooz could not scan this line
شمعِ روشن بُجھ گئی، بزمِ سخن ماتم میں ہے
بُلبلِ دلّی نے باندھا اس چمن میں آشیاں
ہم نوا ہیں سب عنادل باغِ ہستی کے جہاں
چل بسا داغؔ آہ! میّت اس کی زیبِ دوش ہے
آخری شاعر جہان آباد کا خاموش ہے
اب کہاں وہ بانکپن، وہ شوخیِ طرزِ بیاں
آگ تھی کافورِ پیری میں جوانی کی نہاں
تھی زبانِ داغؔ پر جو آرزو ہر دل میں ہے
لیلیِ معنی وہاں بے پردہ، یاں محمل میں ہے
اب صبا سے کون پُوچھے گا سکُوتِ گُل کا راز
کون سمجھے گا چمن میں نالۂ بُلبل کا راز
تھی حقیقت سے نہ غفلت فکر کی پرواز میں
آنکھ طائر کی نشیمن پر رہی پرواز میں
اور دِکھلائیں گے مضموں کی ہمیں باریکیاں
اپنے فکرِ نکتہ آرا کی فلک پیمائیاں
تلخیِ دوراں کے نقشے کھینچ کر رُلوائیں گےarooz could not scan this line
یا تخیّل کی نئی دنیا ہمیں دِکھلائیں گے
اس چمن میں ہوں گے پیدا بُلبلِ شیراز بھی
سینکڑوں ساحر بھی ہوں گے، صاحبِ اعجاز بھی
اُٹھّیں گے آزر ہزاروں شعر کے بُت خانے سےarooz could not scan this line
مے پِلائیں گے نئے ساقی نئے پیمانے سے
لِکھّی جائیں گی کتابِ دل کی تفسیریں بہت
ہوں گی اے خوابِ جوانی! تیری تعبیریں بہت
ہوبہو کھینچے گا لیکن عشق کی تصویر کون؟arooz could not scan this line
اُٹھ گیا ناوک فگن، مارے گا دل پر تِیر کون؟
اشک کے دانے زمینِ شعر میں بوتا ہوں میں
تُو بھی رو اے خاکِ دلّی! داغؔ کو روتا ہوں میں
اے جہان آباد، اے سرمایۂ بزمِ سخن!
ہوگیا پھر آج پامالِ خزاں تیرا چمنarooz could not scan this line
وہ گُلِ رنگیں ترا رخصت مثالِ بُو ہوا
آہ! خالی داغؔ سے کاشانۂ اُردو ہوا
تھی نہ شاید کچھ کشش ایسی وطن کی خاک میں
وہ مہِ کامل ہوا پنہاں دکن کی خاک میںarooz could not scan this line
اُٹھ گئے ساقی جو تھے، میخانہ خالی رہ گیا
یادگارِ بزمِ دہلی ایک حالیؔ رہ گیا
آرزو کو خون رُلواتی ہے بیدادِ اجلarooz could not scan this line
مارتا ہے تِیر تاریکی میں صیّادِ اجل
کھُل نہیں سکتی شکایت کے لیے لیکن زباں
ہے خزاں کا رنگ بھی وجہِ قیامِ گُلِستاں
ایک ہی قانونِ عالم گیر کے ہیں سب اثر
بُوئے گُل کا باغ سے، گُلچیں کا دنیا سے سفرarooz could not scan this line
A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.