Armaghan-e-Hijaz (Urdu) · 23 of 43
موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام
Allama Iqbal
Bahrمنسرح مثمن مطوی مکسوف
مفتَعِلن فاعلن مفتَعِلن فاعلن
arooz scans 6 of 6 lines
موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام
مکر و فنِ خواجگی کاش سمجھتا غلام!
شرعِ مُلوکانہ میں جدّتِ احکام دیکھ
صُور کا غوغا حلال، حشر کی لذّت حرام!
اے کہ غلامی سے ہے رُوح تری مُضمحل
سینۂ بے سوز میں ڈھُونڈ خودی کا مقام!