Qitaat · 2 of 290

ہم یہ کہتے تھے کہ احمق ہو جو دل کو دیوے

Khwaja Mir Dard (1721–1785)
Bahrرمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
arooz scans 4 of 4 lines

ہم یہ کہتے تھے کہ احمق ہو جو دل کو دیوے

دیکھیں تو چھین لے دل ہم سے وہ کون ایسا ہے

سو اب اک شخص کے ہے زیر قدم سر اپنا

سچ کہا ہے کہ بڑے بول کا سر نیچا ہے