Qitaat · 191 of 290

ناداں تھے اس قدر کہ نہ جانی عرب کی قدر

Allama Iqbal (1877–1938)
Bahrمضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
arooz scans 4 of 4 lines

ناداں تھے اس قدر کہ نہ جانی عرب کی قدر

حاصل ہوا یہی، نہ بچے مار پِیٹ سے

مغرب میں ہے جہازِ بیاباں شُتَر کا نام

تُرکوں نے کام کچھ نہ لیا اس فلیِٹ سے