Qitaat · 158 of 290

جو لوگ طرف دار علی گڑھ کے رہیں گے

Akbar Allahabadi (1846–1921)
Bahrہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
arooz scans 4 of 4 lines

جو لوگ طرف دار علی گڑھ کے رہیں گے

اس دور میں بے شک وہی بڑھ چڑھ کے رہیں گے

مفلس رہیں بے نام رہیں خیر جو کچھ ہو

کالج کے یہ سب علم تو ہم پڑھ کے رہیں گے