Zarb-e-Kaleem · 182 of 202
نفسیات حاکمی (اصلاحات)
Allama Iqbal
Bahrہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
arooz scans 4 of 4 lines
یہ مِہر ہے بے مہریِ صّیاد کا پردہ
آئی نہ مرے کام مری تازہ صفیری
رکھنے لگا مُرجھائے ہوئے پھُول قفَس میں
شاید کہ اسیروں کو گوارا ہو اسیری!