Zarb-e-Kaleem · 157 of 202
مشرق
Allama Iqbal
Bahrمجتث مثمن مخبون محذوف
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
arooz scans 6 of 6 lines
مری نوا سے گریبانِ لالہ چاک ہُوا
نسیمِ صُبح، چمن کی تلاش میں ہے ابھی
نہ مصطفیٰ نہ رضا شاہ میں نُمود اس کی
کہ رُوحِ شرق بدن کی تلاش میں ہے ابھی
مری خودی بھی سزا کی ہے مستحق لیکن
زمانہ دارو رسَن کی تلاش میں ہے ابھی