Diwan-e-Ghalib · 45 of 272

عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا

Mirza Ghalib
Bahrمضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
arooz scans 20 of 22 lines

عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا

جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا

جاتا ہوں داغِ حسرتِ ہستی لیے ہوئے

ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا

مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر کہ میں

شایانِ دست و خنجرِ قاتل نہیں رہا

بر روئے شش جہت درِ آئینہ باز ہے

یاں امتیازِ ناقص و کامل نہیں رہا

وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حسن

غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار

لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

دل سے ہوائے کشتِ وفا مٹ گئی کہ واں

حاصل سوائے حسرتِ حاصل نہیں رہا

جاں دادگاں کا حوصلہ فرصت گداز ہے

یاں عرصۂ تپیدنِ بِسمل نہیں رہاarooz could not scan this line

ہوں قطرہ زن بمرحلۂ یاس روز و شبarooz could not scan this line

جُز تارِ اشک جادۂ منزل نہیں رہا

اے آہ میری خاطرِ وابستہ کے سوا

دنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا

بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسدؔ

جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا

A small circle marks a line arooz could not fit to the poem’s bahr. That is a limit of arooz, not of the poet: the text may leave an izafat unwritten, a word may be missing from arooz’s dictionary, or the line may use a licence arooz does not yet model.