Bal-e-Jibril · 178 of 179
قطعہ - فطرت مری مانند نسیم سحری ہے
Allama Iqbal
Bahrہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
arooz scans 4 of 4 lines
فطرت مری مانندِ نسیمِ سحرَی ہے
رفتار ہے میری کبھی آہستہ، کبھی تیز
پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گُل کو
کرتا ہوں سرِ خار کو سوزن کی طرح تیز