Rubaiyat · 372 of 535

تنہا ہے چراغ دور پروانے ہیں

Shad Azimabadi (1846–1927)
Rubai metreہزج — شجرۂ اخرب
Every line arooz scans is in the akhrab family (opening مفعول). Each line is read against the rubai’s 24 awzan; the wazn arooz found is set under the line.
arooz scans 4 of 4 lines

تنہا ہے چراغ دور پروانے ہیں

Wazn: مفعول مفاعلن مفاعیلن فِع

اپنے تھے جو کل آج وہ بیگانے ہیں

Wazn: مفعول مفاعیل مفاعیلن فِع

بیرنگئی دنیا کا نہ پوچھو احوال

Wazn: مفعول مفاعیل مفاعیلن فِعْل

قصے ہیں کہانیاں ہیں افسانے ہیں

Wazn: مفعول مفاعلن مفاعیلن فِع