Qitaat · 163 of 290

نئی تہذیب میں بھی مذہبی تعلیم شامل ہے

Akbar Allahabadi (1846–1921)
Bahrہزج مثمن سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
arooz scans 4 of 4 lines

نئی تہذیب میں بھی مذہبی تعلیم شامل ہے

مگر یوں ہی کہ گویا آب زمزم مے میں داخل ہے

کہاں تک داد دوں تیری بلاغت کی میں اے اکبرؔ

یہ تیرا ایک مطلع لاکھ مضمونوں کا حاصل ہے