Poetry
- دنیا میں وہی شخص ہے تعظیم کے قابلجس شخص نے حالات کا رخ موڑ دیا ہوUnknown
- دوستی خواب ہے اور خواب کی تعبیر بھی ہےرشتۂ عشق بھی ہے یاد کی زنجیر بھی ہےUnknown
- دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیرآتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیرUnknown
- دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیالوہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہےUnknown
- زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہوUnknown
- زندگی کے اداس لمحوں میںبے وفا دوست یاد آتے ہیںUnknown
- زندگی یوں ہی بہت کم ہے محبت کے لیےروٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہےUnknown
- سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیںابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیںUnknown
- سنا ہے تیری محفل میں سکون دل بھی ملتا ہےمگر ہم جب تری محفل سے آئے بے قرار آئےUnknown
- شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گےیہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گےUnknown
- شام ہوتے ہی چراغوں کو بجھا دیتا ہوںدل ہی کافی ہے تری یاد میں جلنے کے لیےUnknown
- شہر میں مزدور جیسا در بدر کوئی نہیںجس نے سب کے گھر بنائے اوس کا گھر کوئی نہیںUnknown
- عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کاعید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کاUnknown
- عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیںعید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعدUnknown
- عیش کے یار تو اغیار بھی بن جاتے ہیںدوست وہ ہیں جو برے وقت میں کام آتے ہیںUnknown
- غم وہ مے خانہ کمی جس میں نہیںدل وہ پیمانہ ہے بھرتا ہی نہیںUnknown
- فرشتے حشر میں پوچھیں گے پاک بازوں سےگناہ کیوں نہ کیے کیا خدا غفور نہ تھاUnknown
- کتابیں بھی بالکل میری طرح ہیںالفاظ سے بھرپور مگر خاموشUnknown
- کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیاجیون کا اک اور سنہرا سال گیاUnknown
- کسی کو کیسے بتائیں ضرورتیں اپنیمدد ملے نہ ملے آبرو تو جاتی ہےUnknown
- گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکنبہت اداس بہت بے قرار گزرے گیUnknown
- گونجتے رہتے ہیں الفاظ مرے کانوں میںتو تو آرام سے کہہ دیتا ہے اللہ حافظUnknown
- لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیںمیں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیںUnknown
- مانگی تھی ایک بار دعا ہم نے موت کیشرمندہ آج تک ہیں میاں زندگی سے ہمUnknown
- مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہامیں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میںUnknown
- مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھیاب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیںUnknown
- موت سے کیوں اتنی وحشت جان کیوں اتنی عزیزموت آنے کے لیے ہے جان جانے کے لیےUnknown
- میں اپنے ساتھ رہتا ہوں ہمیشہاکیلا ہوں مگر تنہا نہیں ہوںUnknown
- ہم نے اس کو اتنا دیکھا جتنا دیکھا جا سکتا تھالیکن پھر بھی دو آنکھوں سے کتنا دیکھا جا سکتا تھاUnknown
- یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہوتمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہوUnknown
- یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہےورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہےUnknown
- یہ ہمیں ہیں کہ ترا درد چھپا کر دل میںکام دنیا کے بہ دستور کیے جاتے ہیںUnknown